سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے تعمیراتی ساز و سامان کی گاڑیوں کے لئے تحفظاتی ضابطوں کا نوٹفکیشن جاری کیا
Posted On:
28 OCT 2020 2:35PM by PIB Delhi
نئی لّی ، 28 اکتوبر / سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے تعمیراتی شعبے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کے لئے ضروری حفاظتی معیارات کے بارے میں 27 اکتوبر 2020 ء کو جی ایس آر 673 (ای) کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کا مقصد تحفظ کی ضروریات کو پورا کرنا ، آپریٹر کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ، جب کہ وہ دیگر موٹر گاڑیوں کے ساتھ سڑک پر ، اس طرح کی مشینیں چلا رہے ہوں ، مرحلہ – I ( اپریل ، 2021 ء ) ؛ مرحلہ – II ( اپریل ، 2024 ء ) نوٹفکیشن میں فراہم کیا گیا ہے ۔
سر دست تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی سامان کی گاڑیاں سی ایم وی آر ، 1989 کے تحت حفاظتی معیارات پر عمل کرنا ضروری ہے ۔
نئے معیارات کا مقصد ( آٹوموٹیو انڈسٹری اسٹینڈرڈ ) اے آئی ایس – 160 کو متعارف کرانا ، مختلف تحفظاتی اقدامات جیسے ویژوول ڈسپلے کے ضابطے ، آپریٹر اسٹیشن دیکھ بھال کے علاقے کی ضروریات ، غیر دھات والے ایندھن کے ٹینک ، کم از کم رسائی کا رقبہ ، اسٹیپس کے لئےرسائی نظام ، بنیادی رسائی ، باہر جانے کا متبادل راستہ ، دیکھ بھال کےلئے داخلے کی جگہ ، ہینڈ ریل اور ہینڈ ہولڈ ، گارڈ ، ویژوول ڈسپلے کےضابطے ، مشین سے سننے والے الارم ، مخصوص فریم لاک ، لفٹ آرم سپورٹ کی مشینیں ، اُن کا رقبہ ، آپریٹر کے لئے سیٹ کی ضرورت ، الیکٹرو میگنیٹک کمپیٹی بلٹی ( ای ایم سی ) ، سیٹ بیلٹ ، سیٹ بیلٹ کے اینکر ، آر او پی ایس ، ٹی او پی ایس ، گرتے ہوئے سامان سے بچاؤ کا ڈھانچہ ( ایف او پی ایس ) ، آپریٹر کی نظر میں آنے والا فیلڈ ، سسپینڈیڈ سیٹ کے لئے آپریٹر سیٹ وائبریشن وغیرہ شامل کیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ ، سی ایم وی آر 96 اے اور 98 اے میں ترمیم کرکے آپریٹر کی سماعت میں آنے والے شور کی پیمائش کرنے کی تجویز ہے اور اس کے علاوہ گاڑی کے بریک اور اسٹیرنگ کو گھمانے کے لئے متعلقہ دائرہ وغیرہ کو بھی اس سے پہلے جی ایس آر 642 ( ای ) بتاریخ 28 جولائی ، 2000ء کو نوٹیفائی کیا جا چکا ہے ۔
تعمیراتی ساز و سامان کی موٹر گاڑیوں کو بنیادی ڈھانچے کے مختلف پروجیکٹوں کے لئے بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ آپریٹر کے لئے تحفظ اور اس طرح کی گاڑیوں کے سڑک پر دوسری گاڑیوں کے ساتھ چلتے ہوئے تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر ایسی گاڑیوں کے لئے تحفظاتی معیارات کو نوٹیفائی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔
اس سلسلے میں عوامی رائے طلب کرنے کے لئے نوٹیفکیشن کا مسودہ 13 اگست ، 2020 ء کو جاری کیا گیا ہے ۔
Kindly click here to see PDF on GSR 673 (E)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 6763
(Release ID: 1668203)
Visitor Counter : 197