زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

حکومت ہند،کسانوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرانے کے لئے ،ہمیشہ پابندرہی ہے- زراعت کے سکریٹری نے، پنجاب سے کسانوں کی 29  یونینوں کے ساتھ  میٹنگ کی

Posted On: 14 OCT 2020 8:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 اکتوبر 2020:  زراعت ہمیشہ حکومت ہند کی اولین ترجیح رہی ہے۔مرکزی سرکارنے پنجاب سے کسانوں کی 29 یونینوں کے نمائندگان کو مدعو کیا جوکہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ریاست میں  احتجاج کے ساتھ منسلک تھے۔ یہ میٹنگ حکومت ہند کے زراعت کے سکریٹری  ( اے سی اور  ایف ڈبلیو ) کی سطح پر منعقد کی جانی تھی۔

اس میٹنگ میں مذکورہ بالا پنجاب کی کسانوں کی یونینوں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ یہ میٹنگ  سکریٹری  ( اے سی اور ایف ڈبلیو ) کے ساتھ منعقدکی گئی۔ میٹنگ میں کسانوں کی بہبود سے متعلق  مختلف معاملات پر تقریباََ2  گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے اختتام پر کسانو ں کی یونین کی جانب سے دو مفاہمت نامے  سکریٹری  ( اے سی اور ایف ڈبلیو ) کے حوالے کئے گئے۔ہندوستان کی سرکار ہمیشہ   کسانو ں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرانے کی پابند ہے اور ہمیشہ  تبادلہ خیال کے لئے تیار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013S8C.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00281QV.jpg

*************

 

  م ن۔اع ۔رم

(15-10-2020)

U- 6405



(Release ID: 1668062) Visitor Counter : 117