جل شکتی وزارت

قومی جل جیون مشن کا انڈومان و نکوبار جزائر میں نفاذ پر سال کے وسط میں جائزہ


مرکز کے زیر انتظام علاقہ  100 دن کے اندر  تمام اسکولوں اور  آنگن واڑی مرکزوں میں پائپ کے ذریعے پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے گا

Posted On: 26 OCT 2020 2:53PM by PIB Delhi

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013XJK.jpg

 

          انڈومان و نکوبار جزائر میں   مرکز کے زیر انتظام  علاقے میں   جل جیون مشن    کے نفاذ میں  ہوئی پیش رفت کو  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قومی  جل جیون مشن کے سامنے پیش کیا ۔  حکومتِ ہند  جل جیون مشن کے ذریعے    ملک میں  تمام دیہی گھروں میں پائپ کے ذریعے   پینے کے  پانی  کی مناسب  مقدار اور معیاری   اور طویل مدتی  بنیاد پر فراہم کرنے کی   ہر ممکن کوشش  کر رہی ہے  ۔ اس اہم پروگرام کا مقصد  دیہی لوگوں کو  ، اُن کے گھروں میں پینے کا پانی فراہم کرکے ، اُن کے معیاری  زندگی کو بہتر بنانا اور رہن سہن میں  آسانی کو یقینی بنانا ہے ۔

          مرکز کے زیر انتظام علاقے  کے 400 گاؤوں میں   65096 دیہی مکانوں میں   سے 33889 مکانوں میں  پانی کا کنکشن ہے ۔  مرکز کے زیر انتظام علاقہ   بقیہ مکانوں میں  2021 ء تک   پانی کے کنکشن  فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ پائپ کے ذریعے   پانی کی سپلائی کا نظام   290 گاؤوں میں موجود ہے ۔ اب بقیہ   گاؤوں کے   مکانوں میں   نل  کے پانی کے کنکشن  فراہم کرنے اور   اُن گاؤوں میں پانی فراہم کرنے   کی کوششیں  کی جا رہی ہیں ، جہاں پانی کی سپلائی کا نظام نہیں ہے ۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے نے  ایس سی / ایس  ٹی کی زیادہ آبادی والے گاؤوں  پر توجہ مرکوز کرنے   کی ہدایت دی ہے  کیونکہ مشن کے تحت انہیں ترجیح دی گئی ہے ۔

          گرام پنچایتوں   یا اس کی ذیلی کمیٹیوں  یعنی  ولیج واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمیٹی ( وی ڈبلیو  ایس سی ) کے ذریعے  مقامی برادری   گاؤوں میں   مسلسل اور طویل مدتی بنیاد پر  پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے  پانی  کے سپلائی کے نظام کی منصوبہ بندی  ، نفاذ ، بندوبست   ، کارروائی اور دیکھ بھال  میں اہم رول  ادا کرے گی ۔  وی ڈبلیو  ایس سی کی ہمت افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ  گاؤوں میں پانی کی سپلائی کے نظام  کی دیکھ بھال  ، رکھ رکھاؤ اور چلانے   کے ساتھ ساتھ مکانوں سے  مقررہ  چارج کے لئے   کام کرے ۔ اس سلسلے میں  نہ صرف روایتی آبی وسائل  کی تجدید  کی جا رہی ہے  بلکہ  گندے پانی کی صفائی  اور دوبارہ استعمال   پر بھی توجہ  مرکوز کی جا رہی ہے ۔  یہ کام  ایم جی نریگا ، ایس بی ایم وغیرہ جیسے مختلف پروگراموں کے تال میل سے کیا جا رہا ہے ۔

          مرکز کے زیر انتظام علاقے  سے کہا گیا ہے کہ وہ  گرام پنچایت کے کارکنوں  کے ساتھ ساتھ دیگر فریقوں  کی  صلاحیت سازی کے لئے تربیت کا اہتمام کریں  اور   گاؤں کی سطح پر  تربیت یافتہ انسانی وسائل   کو اکٹھا کرنے کے لئے   ، اُن کی صلاحیت سازی اور تربیت فراہم کریں ، جو    پانی کی سپلائی کے نظام   کی دیکھ بھال اور نفاذ میں بہت مدد گار ہوں گے ۔ مرکز کے زیر انتظام  علاقے کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ  وہ  دیہی علاقوں میں   24 گھنٹے ، ساتوں دن خدمات کی  ترسیل   پر توجہ دیں  تاکہ   گرام پنچایتیں    عوامی  افادیت کے اداروں کے طور پر کام کر سکیں ۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ   گاؤوں میں   پانی کی سپلائی   کی  وقت پر سپلائی  کی نگرانی کے لئے  آئی  او ٹی پر مبنی   سینسر لگانے   کے امکانات تلاش کرے گا ۔

          جل جیون مشن کے تحت پانی کی کوالٹی  کو بہت زیادہ  اہمیت دی گئی ہے ۔ مختلف سطحوں پر   پانی   کی جانچ کے لئے  لیباریٹریاں قائم کی گئی ہیں ۔   عوام کو پانی کی کوالٹی   کی نگرانی میں  شامل کیا جا رہا ہے ۔  کوششیں کی جا رہی ہیں کہ     سماج کو   با اختیار  بناکر انہیں  اس کام میں   لگایا جائے  ، جس کے لئے  مختلف سرگرمیوں کی  منصوبہ  بندی   کی جا رہی ہے ۔  ان میں  فیلڈ ٹسٹ کٹس   ( ایف ٹی کے ) کی خریداری  ، کٹس کی کمیونٹی کو سپلائی  ، ہر گاؤں میں کم از کم پانچ افراد   ، ترجیحی طور پر خواتین   کی نشاندہی    ، فیلڈ ٹسٹ کٹ کے استعمال کے لئے  ، اِن خواتین کی تربیت   وغیرہ   کی ہدایت دی گئی ہے ۔ جل شکتی کی وزارت نے  پورے ملک میں تمام اسکولوں اور   آنگن واڑی مرکزوں میں    پینے کے پانی  کی سپلائی کو یقنی بنانے کے لئے 100 دن کی مہم شروع کی ہے ۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ ، ان تمام اداروں میں  مہم کی مدت  کے اندر   پائپ کے ذریعے پانی کی سپلائی کو   یقینی بنائے گا ۔   

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 26-10-2020 )

U. No. 6706

 


(Release ID: 1667631) Visitor Counter : 137