وزارت خزانہ

19-2018 کیلئے سالانہ ریٹرن اور مصالحت اسٹیٹمنٹ داخل کرنے کی


 مقررہ تاریخ میں توسیع کی گئی

Posted On: 24 OCT 2020 3:45PM by PIB Delhi

نئی دلی، 26؍ اکتوبر،کووڈ-19 وبا اوراس کے نتیجے میں ہوئے لاک ڈاؤن اور دوسری پابندیوں کو دیکھتے ہوئے 19-2018 کے لئے سالانہ ریٹرن (فارم – جی ایس ٹی آر-9)،  اور مصالحت-اسٹیٹمنٹ (فارم-جی ایس ٹی آر-9سی)، داخل کرنے کی مقررہ تاریخ  میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اس کے لئے ایک بڑی تعداد میں نمائندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا۔ اس کے تحت یہ درخواست کی گئی تھی کی کاروباریوں اور آڈیٹرس کو اور زیادہ وقت دینے کیلئے طے تاریخ کو 31 اکتوبر سے آگے بڑھایا جائے۔ ملک کے کئی حصوں میں اب  تک کاروبار کرنے کے لئے حالات موافق نہیں بن سکے ہیں۔

ان مطالبات کو دیکھتے ہوئے اور جی ایس ٹی کونسل کی سفارش پر مالی سال 19-2018 کیلئے سالانہ ریٹرن (فارم –جی ایس ٹی آر-9؍جی ایس ٹی آر-9اے)، اور مصالحت – اسٹیٹمنٹ (فارم- جی ایس ٹی آر-9سی)، داخل کرنے کی آخری تاریخ کو 31 اکتوبر 2020 سے بڑھا کر 31 دسمبر 2020کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس بارےمیں نوٹیفکیشن جاری کی جائے گی، جس پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

یہاں توجہ طلب بات یہ ہے کہ ایسے ٹیکس دہندگان، جن کا کُل کاروبا ر دو کروڑ روپے سے کم ہے، ان کے لئے 19-2018 کا سالانہ ریٹرن(فارم-جی ایس ٹی آر-9؍جی ایس ٹی آر-9اے)، پُر کرنا اختیاری ہے۔ اس کے علاوہ ایسے ٹیکس دہندگان جن کا کُل کاروبار 5 کروڑ روپے تک ہے ، ان کے لئے 19-2018 کی فارم -9سی میں مصالحت اسٹیٹمنٹ داخل کرنا اختیاری ہے۔

 ( م ن ۔  ج ق  ۔  ک ا(

U. No. 6699



(Release ID: 1667550) Visitor Counter : 183