وزارت دفاع

وزیر دفاع نے مشرقی سکم میں بی آر اُو روڈ قوم کے نام وقف کیا – دفاعی تیاری اور سماجی-  اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا

Posted On: 25 OCT 2020 3:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25 /اکتوبر 2020 ۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سکم میں قومی شاہراہ نمبر 310 کے 0.00 کلومیٹر سے 19.350 کلومیٹر تک کے 19.85 کلومیٹر طویل متبادل سڑک کو قومی کے نام وقف کیا۔ پرانی سڑک کے دھنسنے اور دیگر قدرتی آفات کے سبب بڑے پیمانے پر نقصان برداشت کرنے کے سبب، یہ نئی سڑک خاص طور پر ناتھولا سیکٹر میں اور عام طور پر پورے مشرقی سکم میں دفاعی تیاریوں کو فروغ دینے کے لحاظ سے ایک اہم کڑی کے طور پر کام کرے گی۔ وزیر دفاع نے اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) کو ریکارڈ وقت اور حددرجہ مناسب قیمت میں امتیازی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کے تئیں غیرمعمولی عہد بستگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو آگے بڑھانے کی حکومت کی مہم سے نہ صرف دفاعی تیاریوں کو فروغ ملے گا بلکہ علاقے کی سماجی – اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ انھوں نے وزیر اعظم کی ایکٹ نارتھ ایسٹ پالیسی کے ساتھ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے تعلق سے مرکز کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں میں متبادل سڑک کی تعمیر کافی تیز رفتاری سے ہوئی ہے۔ سال 2009 میں شروع ہونے کے بعد سے اس پروجیکٹ میں دیری ہورہی تھی۔ سکم کے وزیر اعلیٰ جناب پریم سنگھ تمانگ نے اس نئی سڑک کے مثبت اثرات کا ذکر کیا جو سیاحت کے ساتھ ساتھ ریاست کی سماجی – اقتصادی ترقی کو بھی فروغ دے گا۔ انھوں نے سیاحت کے ریاست کی معیشت کی اصل بنیاد ہونے کی بات پر زور دیتے ہوئے سڑک کی تیزی کے ساتھ تعمیر کے لئے بی آر او اور مرکزی حکومت کی کافی ستائش کی۔

گزشتہ کچھ برسوں میں بی آر او نے مٹیریل، آلات اور تعمیراتی تکنیک میں ٹیکنالوجی کے امتزاج کے ذریعے اپنی صلاحیتوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا ہے۔ اٹل سرنگ، ڈی ایس- ڈی بی او سڑک، قومی شاہراہ 310 کی نئی سڑک، اسٹریٹیجک اور آپریشنل تیاریوں کی سمت میں بی آر او کے ذریعے دیئے گئے، اعلیٰ معیار والے اور تیزی سے مکمل کئے گئے نتائج  کی مثال ہیں۔ وزیر دفاع نے بی آر او کے ذریعے مکمل کئے جانے والے مجوزہ پروجیکٹوں کا بھی ذکر کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آتم نربھر بھارت مشن آنے والے برسوں میں کافی تیزی سے آگے بڑھے گا۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010AHD.png

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6692

25.10.2020



(Release ID: 1667540) Visitor Counter : 115