وزارت دفاع
لیفٹننٹ جنرل نندا کشور ساہو نے ڈینٹل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
23 OCT 2020 3:52PM by PIB Delhi
نئی لّی ، 23 اکتوبر / لیفٹننٹ جنرل نندا کشور ساہو ، وی ایس ایم نے 12 اکتوبر ، 2020 ء کو ڈینٹل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل اور فوج کی ڈینٹل کور کے کرنل کمانڈنٹ کا عہدہ سنبھالا ہے ۔ 37 سال کے اپنے فوجی کیریئر کے دوران انہوں نے کشمیر وادی کے ایک یونٹ کی کمان ، مغربی ، وسطی اور جنوبی کمان کے کمان ایڈوائزر سمیت کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں ۔
جنرل آفیسر ممبئی کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ اور اسپیشلٹی آف اورل اینڈ میکسیلو فیشیل سرجری کے پوسٹ گریجویٹ ہیں ۔ وہ پونے کے آرمڈ فورسز میڈیکل کالج کے دانتوں کے شعبے کے پروفیسر اور ہیڈ رہے ہیں اور دلّی کے آرمی ہاسپٹل میں بھی ہیڈ رہے ہیں ۔ لیفٹننٹ جنرل این کے ساہو بین الاقوامی سطح پر معروف ایک مصنف ، استاد اور کے ایس ماسٹرس کا سلور میڈل جیتنے والے رہے ہیں ۔ جنرل آفیسر کو پانچ توصیف نامے اور صدر کے ایوارڈ کے علاوہ وششٹ سیوا میڈل ( وی ایس ایم ) بھی دیا جا چکا ہے ۔
لیفٹننٹ جنرل این کے ساہو نے عہدہ سنبھالتے ہوئے پورے جوش اور سنجیدگی کے ساتھ کام جاری رکھنے کا عہد کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 6654
(Release ID: 1667128)
Visitor Counter : 154