شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

الیکشن کمیشن آف انڈیانے اخراجات کی حد سےمنسلک معاملوں کی جانچ کے لئے کمیٹی تشکیل دی

Posted On: 23 OCT 2020 12:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21اکتوبر 2020  :  الیکشن کمیشن نے جناب ہریش کمار، سابق  آئی آر ایس اور ڈی جی (جانچ) جناب امیش سنہا ، سکریٹری جنرل اور ڈی جی (اخراجات) پرمشتمل  ایک کمیٹی  تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی رائے  دہندگان کی   تعداد میں اضافہ اور مہنگائی کی شرح میں  اضافہ اور  دیگر  پہلووں کےپیش نظر   امیدواروں کے اخراجات  سے  منسلک  معاملوں کے جانچ کرے گی ۔

 کووڈ 19کے پیش نظر    وقانون و انصاف کی وزارت   نے 19 اکتوبر   2020 کو انتخابی ضابطہ اخلاق ، 1961 کے ضابطہ میں ایک ترمیم کو مشتہر کرکے  موجودہ اخراجات کی حد میں 10 فیصد کا اضافہ  کیا ہے۔10 فیصد کا یہ اضافہ جاری  انتخابات   میں فوری  اثر سے نافذ ہوگا۔

   قبل ازیں  اخراجات  کی حد میں اضافہ 2014 میں دیگر   نو ٹیفیکیشن مورخہ28 فروری  2014  کے  توسط سے کیا گیا ، جبکہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے سلسلے میں ، 10 اکتوبر 2018 کو ایک نوٹیفیکیشن  کے توسط سے  اس پر نظر  ثانی کی گئی تھی۔

گذشتہ6 سالوں میں اخراجات کی حد میں  کوئی اضافہ نہیں کیا گیا  جبکہ رائے  د ہند گان کی تعداد میں  834 ملین سے بڑھ کر   2019 میں  910 اور اب921 ملین ہو گئی ہے، علاوہ  ازیں ، اس مدت  میں  لاگت  افراط  کا عدد  اشاریہ 220 سے بڑھ کر  2019 میں280 اور اب 301 ہو گیا ہے۔

یہ کمیٹی  درج ذیل شرائط  کی بنیاد پر جانچ کرے گی ۔

1۔  ریاستوں  اور مرکز کے  زیر انتظام خطوں میں  رائے دہند گان کی تعداد میں تبدیلی  اور اخراجات پر اس کے  اثر کا  اندازہ لگانا۔

2۔ لاگت کی افراط زر کے  عدد اشاریہ  میں تبدیلی اور حالیہ انتخابات میں امیدواروں کے ذریعہ کیے جانے  والے اخراجات کی نوعیت  کا اندازہ لگانا۔

3۔ سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے خیالات / معلومات حاصل کرنا۔

4۔ دوسرے عوامل کی جانچ کرنے کے لئے جن پر اخراجات پر اثر پڑسکتے ہیں۔

5۔ کسی اور متعلقہ مسئلے کی جانچ کرنا۔

6۔ کمیٹی اپنےقیام  کے 120 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

****************

 

 

م ن۔ رب

U: 6601


(Release ID: 1667031) Visitor Counter : 171