وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم کا این آئی ٹی وارنگل کی 18ویں کنووکیشن تقریب میں طلبہ سے خطاب


رمیش پوکھریال  نشنک نے 3 نئی تعمیر شدہ عمارتوں کا افتتاح کیا اور این آئی ٹی وارنگل کے رودرما دیوی لیڈیز ہاسٹل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 22 OCT 2020 8:06PM by PIB Delhi

نئی دلی، 22 ؍ اکتوبر،مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے این آئی ٹی وارنگل کی 18ویں کنووکیشن تقریب میں طلبہ سے مجازی طور پر خطاب کیا۔ انہوں نے این آئی ٹی وارنگل کیمپس میں نئی تعمیر شدہ عمارتوں پنڈت مدن موہن مالویہ ٹیچنگ لرننگ سنٹر، وشویشوریہ اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر ، سردار ولبھ بھائی پٹیل گیسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا اور این آئی ٹی وارنگل کے  رودرما دیوی لیڈیز ہاسٹل کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ جناب این آر نارائن مورتی، پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ،  انفوسس کے بانی اور چیئرمین ایمیریٹس اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر این وی رمن راؤ، ڈائرکٹر، این آئی ٹی وارنگل اور چیئرمین بورڈ آف گورنرس اس موقع پر موجود تھے۔ کنووکیشن کا انعقاد موشن کیپ ریئلٹی ورچوول ٹیکنالوجی کے ذریعے ہوا تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تعلیم میں کووڈ-19 وبا کے دوران کوئی خلل نہ پڑے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ کنووکیشن ایک اہم موقع ہے، جب طلبہ تعلیم کے ثمرات کو باہری دنیا  میں لے جانے کی مہم  پر گامزن ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گریجویٹ کرنے والے تمام طلبہ کی زندگی کا اصل امتحان آج سے شروع ہو رہا ہے، کیونکہ اب وہ اپنے علم اور تعلیم جو انہوں نے تعلیم کے دوران  حاصل کیا ہے، اس کا استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا اور وہ زندگی بھر کا ایک عمل ہے اور وزیرموصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ثقافت  کو تعلیم کے ساتھ شامل ہوناچاہئے تاکہ انفرادی طور پر لوگوں کے پا س ترقی کی دیرپا اور مضبوط بنیاد ہو۔ مرکزی وزیر تعلیم نے این آئی آر ایف درجہ بندی میں بہتری (2018 میں 26رینک سے 2019 میں 19 رینک تک) اور ادارے کی حصولیابیوں کے لئے این آئی ٹی وارنگل کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ مستقبل میں مجموعی طور پر سماج اور ملک کے لئے اہم خدمات انجام دے سکتا ہے۔ انہوں نے طلبہ کی رکاوٹوں  اور چیلنجوں سے آگے جا کر روایت سے ہٹ کرسوچنے کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے اس بات کے لئے بھی حوصلہ افزائی کی کہ جب دنیا میں اندھیرا ہوتا ہے، تو وہ روشنی بکھیرتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کی خواب دیکھنے اوراپنے خواب کی تکمیل کے لئے اپنی زندگی کا ہر لمحہ اچھے کام میں گزارنے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی شعبے میں اصلاحات کے پس پشت بنیادی اصول، مساوات اور طلبہ کے لئے رسائی ہیں۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے تعلیم کے شعبےمیں بھارت کو عالمی رہنما کے طور پر خود کو ثابت کرنے کا ہدف طے کیا ہےاور انہوں نے تعلیم کے شعبے میں تبدیلی کے لئے حکومت ہند کے ذریعے شروع کئے گئے پروگراموں اور اسکیموں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے استثنائی پلیسمنٹ ریکارڈ، تحقیقی حصولیابیوں اور پاور گرڈ ، اے پی پی ایس آئی ایل اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت نامے جیسی مصروفیات اور اقدامات کے ذریعے صنعت اور تعلیم کے درمیان خلاکو دور کرنے کے لئےاین آئی ٹی وارنگل کو مبارکباد دی۔ یہ کہتے ہوئے کہ میک ان انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹینڈ اپ انڈیا جیسے پروگرام تبدیلی والی اسکیمیں ہیں، وزیرموصوف نے کہا کہ بھارت اب دنیا کے لئے سرمایہ کاری کا پسندیدہ مقام بن گیا ہے اور ہم ‘‘ سنہری اکیسویں صدی کابھارت’’ بننے کے لئے پہلے ہی سے اس راستے کی طرف گامزن ہیں۔

انفوسس کے بانی، مہمان خصوصی جناب این آر نارائن مورتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ گریجویشن کرنے والے طلبہ کی کامیابی کے جشن منانے کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں اور انہوں نے طلبہ کو ڈگریاں حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے گریجویشن کو کسی فرد کی زندگی میں ایک واٹر شیڈ پروگرام سے تعبیر کیا ہے، جہاں طلبہ ذہین بننے، باخبر ہونے، پرجوش ہونےاور ترقی کے پابند عہد ایجنٹ بننے کے لئے اپنے اور بھارتی سماج کے تئیں عہدبستگی ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک معاشرے میں ترقی کے لئےدستیاب وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی ضرورت ہوتی ہےاور ملک میں متوقع ترقی نہ ہونے کا سبب صلاحیتوں یا دیگر وسائل کی کمی نہیں ہے، بلکہ یہ بھارتی شہریوں کے پیشہ ورانہ نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ واریت وقت کی ضرورت ہے اور ہر کوئی سخت، با صلاحیت  بن کر اور خود کو وقف کرکے ایک اچھا پیشہ ور بن سکتا ہے۔ انہوں نے جناب مورتی نے امریکی باسکٹ بال لیجنڈ میخائل جارڈن کا یہ قول نقل کیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ‘‘ صلاحیت سے کھیلو ں میں جیت ہوتی ہے، لیکن ٹیم ورک سے چمپئن شپ جیتی جاتی ہے’’۔ مورتی نے کہا کہ پیشہ وروں کو نیا علم، نیا ڈیٹاحاصل کرناچاہئے اور اپنی صلاحیت ، اپنی ذہانت اور اپنی ہنرمندی کوتیز رکھنا چاہئے۔

ڈاکٹر این وی رمن راؤ نے کہا کہ فی الحال این آئی ٹی وارنگل  یو جی سطح پر 8 پروگرام، 28ایم ٹیک پروگرام، 5ایم ایس سی، ایک ایم سی اے اور ایک ایم بی اے پروگرام پیش کرتا ہے۔ مجموعی طور پر  ماسٹر کی سطح پر 35 پروگرام ہیں، جو کہ این آئی ٹی کے پروگراموں میں سب سے بڑا پروگرام ہے۔ بعد ازاں انہوں نے پچھلے سال میں این آئی ٹی وارنگل میں تعلیم اور تحقیق کی پیش رفت کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہاکہ آخری کنووکیشن کے بعد اس کی سلسلے وار سرگرمیاں میں ساجھا کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں، جس میں تحقیقی پروجیکٹ، پیٹنٹ، قابل ذکر کنسلٹینسی کام ، نئے سازوسامان کی خریداری، نئی تجربہ گاہوں کا قیام اور کانفرنسوں، ورکشاپ، سیمینار اور حال ہی میں ویبینار کا انعقاد شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزارت تعلیم کے جاری کردہ این آئی آر ایف درجہ بندیوں کے مطابق این آئی ٹی وارنگل کی درجہ بندی 19ویں ہے اور اس نے پچھلے سال کے مقابلے میں بہتر درجہ بندی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 کے لئے این آئی آر ایف کی درجہ بندیوں کی بنیاد پر این آئی ٹی ڈبلیو کی درجہ بندی ملک میں ٹاپ این آئی ٹی اداروں میں کی جاتی ہے۔ اکیڈمک امتحانات، پلیسمنٹ، سیمینار اورویبینار کا انعقاد آن لائن کیا جاتا ہے۔

مزید برآں، انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ  این آئی ٹی ڈبلیو کے فیکلٹی ارکان کو ان کے امتیازی کاموں کیلئے مختلف فورموں میں تسلیم کیا گیا ہے۔ فیکلٹی کے ذریعے تحقیق کے مختلف شعبوں میں 20مزید پیٹرن داخل کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس تعلیمی سال میں فیکلٹی ارکان نے اہم کنسلٹنسی کام انجام دیئے ہیں۔ 41کروڑ لاگت والے  کل 137 تحقیقی پروجیکٹوں کی منظوری ادارے کے لئے مختلف فنڈنگ ایجنسیوں سے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلیمی سال میں ادارے نے قومی اور عالمی سطحوں پر شہرت یافتہ اداروں کے ساتھ تقریبا 18 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ این آئی ٹی وارنگل کا سنٹر فار کانٹی نیونگ ایجوکیشن، ای  اینڈ آئی سی ٹی اکیڈمی، انسٹی ٹیوٹ کے اندر اور باہر آن لائن اور آف لائن  طریقہ کار کے توسط سے مختلف فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام پیش  کرتا ہے۔

اس کنووکیشن میں 1607 ریکارڈ تعداد میں طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں۔ ان میں سے 119 پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ، 616 ایم ٹیک اور دیگر پوسٹ گریجویٹ ڈگری یافتہ  ہیں اور 872 بی ٹیک ڈگری یافتہ ہیں۔ اس کنووکیشن تقریب میں ایس گووردن راؤ، رجسٹرار این آئی ٹی ڈبلیو، ڈین اکیڈمک، این آئی ٹی ڈبلیو پروفیسر وینو گوپال، ڈین، ایسوسی ایٹ ڈین، پروفیسرز، لیکچررز اور ریسرچ اسکالروں نے شرکت کی اور اسے شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔

*************

 

( م ن ۔  ن ا  ۔  ک ا(

U. No. 6634



(Release ID: 1666976) Visitor Counter : 108