نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ہندوستانی مرد ریسلرس نے تربیتی کیمپ میں  اپنی تربیت پر خوشی کا اظہار کیا اور  جلد ہی مقابلوں کے پھر سے شروع ہوجانے  کی امید ظاہر کی

Posted On: 22 OCT 2020 6:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22  اکتوبر 2020،فری اسٹائل اور گریکو رومن کے لئے  ہندوستانی  مردوں کا ریسلنگ کیمپ   ایس اے آئی،  ایسی او ای، سونی پت میں  چل رہا ہے۔ یہ کیمپ یکم ستمبر کو شروع کیا گیا تھا اور  ریسلرز کو  اپنی تربیت شروع کرنے سے پہلے 14 دن کے کورنٹین کو مکمل  کرنا تھا۔ ریسلنگ بھارت کی اولمپک تاریخ کے کامیاب  ترین  کھیلوں میں سے  ایک ہے، جس میں  بھارت نے 5 اولمپک میڈل حاصل کئے ہیں۔

نیشنل سینٹر س آف ایکسی لینس  اور ایس اے آئی تربیت مراکز میں  اس سے قبل  کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر طرح کی تربیت  ملتوی کردی گئی تھی۔ریسلنگ میں  ہندوستان کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ 2019 ورلڈ ریسلنگ چمپئن شپ میں   بھارت نے مجموعی پانچ میڈل جیتے تھے۔ بجرنگ پونیا سے  اولمپک میں  میڈل حاصل کرنے کی امیدیں وابستہ ہیں، جنہوں نے 2018 ایشیائی کھیلوں اور  دولت مشترکہ کھیلوں  میں  سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا اور  2018 عالمی چمپئن شپ میں  چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا اور 2019 عالمی  چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ یہ 26 سالہ 65 کلو گرام کے  فری اسٹائل ریسلر   نیشنل کیمپ اور ٹریننگ میں واپس آنے پر بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ’’  تربیت میں  ہماری واپسی بہت اچھی ہے۔ ایس اے آئی سونی پت نے جو انتظامات کئے ہیں، وہ بہت اچھے اور محفوظ ہیں۔ کیمپس کی مناسب زوننگ کی  گئی ہے اور باہر کا کوئی بھی شخص رابطے میں نہیں آسکتا۔ سبھی ریسلر یہاں پر خود کو بہت محفوظ محسوس کرتے ہیں‘‘۔

ریسلنگ میں حصہ لینے والے  تین ریسلرس میں ایک بجرنگ ہیں اور  دیگر  دیپک پونیا اور روی داہیا ہیں۔  مردوں  کی فری اسٹایل ریسلنگ کے نیشنل چیف کوچ  جگ مندر سنگھ  ریسلرس  کی  تربیت سے خوش ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ مقابلے سے ہی اس بات  کا بہتر اندازہ ہوگا کہ وہ کس طرح پر پہنچے ہیں۔

عالمی ریسلنگ چمپئن شپ  کا  انعقاد اس سال دسمبر میں ہونا طے ہے اور  بجرنگ پورنیا اور جگ مندر سنگھ دونوں کو امید ہے کہ ٹورنامنٹ ہوگا اور ریسلنگ کے مقابلے پھر سے شروع ہوں گے۔ بجرنگ کا کہنا ہے کہ  ’’لاک ڈاؤن کا اعلان ہونے سے پہلے ہماری بہت اچھی تیاری رہی تھی۔ اب بھی ہماری تربیت اچھی چل رہی ہے۔ لیکن ہمیں  اپنی سطح کا پتہ اسی وقت چلے گا جب ہم مقابلہ کریں گے۔ کھلاڑی کو کھیل میں حصہ لینے کی ضرورت ہے ورنہ اسے پتہ ہی نہیں چلتا کہ وہ کہاں کھڑا ہے‘‘۔

مردوں کی ریسلنگ میں  بھارت کو  اپنا بقایا اولمپک کوٹا  (گریکو رومن میں 6 اور فری اسٹائل میں 3)  جیتنے کا موقع ایشین اینڈ ورلڈ کوالیفی کیشن ٹورنامنٹ میں ملے گا جو کہ آئندہ سال ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(22-10-2020)

U- 6627

                          



(Release ID: 1666949) Visitor Counter : 162