کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

این ایف ایل نے سی سی آئی کے ساتھ راجستھان میں کسانوں کے لئے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا


کپاس توڑنے والی 75 مشینیں کسانوں میں مفت میں تقسیم کی گئیں

Posted On: 21 OCT 2020 5:35PM by PIB Delhi

نیشنل فرٹیلائزر ز لمٹیڈ (این ایف ایل)نے سی سی آئی کے ساتھ کل راجستھان کے شری گنگا نگر واقع زرعی تحقیقی مرکز میں کسانوں کے لئے یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

 

 

شری گنگا نگر ، بیکانیر اور ہنومان گڑھ اضلاع کے کل 75ترقی پسند کسانوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔زرعی سائنسدانوں نے تازہ ترین تکنیکی طریقوں کے سلسلے میں کسانوں کو آگاہ کیا۔اس سے کسانوں کو ان کی کٹائی کے اخراجات کو کم کرنے اور اچھی آمدنی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

ٹریننگ کے دوران سائنسدانوں نے کپاس اُگانے والے کسانوں کو درپیش مختلف مسائل کے حل پیش کئے۔کاٹن کارپوریشن آف انڈیا اور نیشنل فرٹیلائزرز لمٹیڈ کے افسران نے تازہ ترین مشینری  کے استعمال کےلئے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی ، تاکہ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے اور فصل کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔

این ایف ایل کے زونل منیجر جنابل دلباغ سنگھ اور کاٹن کارپوریشن آف انڈیا کے چیف جنرل منیجر جناب نیرج کمار بھٹ نے کپاس توڑنے والی مشینوں کا استعمال کرکے کپاس توڑنے سے متعلق ایک براہ راست مظاہرہ پیش کیا۔اس موقع پر این ایف ایل نے پروگرام میں شامل ہونے والے کسانوں کو مفت میں کپاس توڑنے والی 75مشینیں تقسیم کی۔ جناب بھٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کپاس کی فصل میں نمی کم از کم رکھنی چاہئے، تاکہ مارکیٹ سے اچھی قیمت مل سکے۔

جناب دلباغ سنگھ نے کسانوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ مٹی کی جانچ کی رپورٹوں کی بنیاد پر اپنی فصلوں میں کھاد کا استعمال کریں۔انہوں نے کسانوں کے ذریعے اُگائے جانے والے مختلف فصلوں میں مختلف کھاد کے درمیان توازن پر بھی زور دیا، تاکہ کھاد پر اخراجات کو قابو میں کیا جاسکے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔

سائنسداں ڈاکٹر وجے پرکاش نے کپاس کی فصلوں کی بہتر اقسام کے بارے میں بتایا، جو کہ شری گنگا نگر اور راجستھان کے ملحقہ اضلاع کی ماحولیات کے مطابق موزوں ہوں۔ انہوں نے کپاس کی بہترین موزوں اور زیادہ پیداواری اقسام کا انتخاب کرکے اور اس کی کٹائی کے لئے تازہ ترین ٹیکنالوجی اپناکر کسانوں کی آمدنی بڑھانے پر زور دیا۔ڈاکٹر وجے نے کپاس کے مناسب بندوبست (جس میں کپاس کی کٹائی کے لئے تمام کام شامل ہیں)، پر زوردیا ، تاکہ اخراجات کو کم سے کم کیاجاسکے اور منافع کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جاسکے۔

پروگرام کے آغاز میں جناب دلباغ سنگھ نے این ایف ایل کی مختلف مصنوعات ، جیسے کھاد(یوریا، ڈی اے پی، ایم او پی اور این پی کے)بیج، ایگرو کیمیکلز ، سٹی کمپوسٹ، بایو فرٹیلائزرز اور بینٹو نائٹ سلفر وغیرہ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔انہوں نے کمپنی کے ذریعے کی جارہی مختلف سی ایس آر سرگرمیوں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔

این ایف ایل کیمیا اور کھاد کی وزارت کے تحت سرکاری شعبے کا ایک ادارہ ہے۔

 

********

م ن۔ن ا۔ن ع

(22.10.2020)

(U: 6604)


(Release ID: 1666691) Visitor Counter : 128