وزارت آیوش

کووڈ -19 کے تناظر میں ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قومی آیوش مشن کی سرگرمیوں کا ،آیوش وزار ت کے ذریعہ، اعلیٰ سطحی پیمانے پر ،جائزہ لیا گیا

Posted On: 20 OCT 2020 6:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21 اکتوبر 2020: آیوش کی وزارت کے سکریٹری، ویدیہ راجیش کوٹیچہ  نے، ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ،جس کا مقصد ،اُن موثر اقدامات کا جائزہ لینا تھا جو وزارت نے، حالیہ مہینوں میں اٹھائے اور جن کے باعث  کووڈ-19 سے متعلق احتیاطی اقدامات اور  اس کا انتظامیہ  کرنے میں نمایاں کا میابی حاصل ہوئی ہے۔آیوش اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت کے محکمو ں کے  پرنسپل سکریٹریوں اور سکریٹریوں  نے، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقدہ،  اس میٹنگ میں شرکت کی ۔

جناب کوٹیچہ نے کووڈ-19 کے انتظامیہ کے لئے ،حال  میں  جاری قومی آیورویدا اور یوگا پروٹوکول  کے بارے میں،  ریاستوں اور مرکز کےزیرانتظام علاقوں کی ستائش کی ۔انہوں نے قومی آیوش مشن نے (این اے ایم )کے تحت منظور شدہ ، آیوش ،صحت وتندرستی کے  مراکز کی کارکردگی کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔علاوہ ازیں انہوں نے این اے ایم کے تحت ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سطح پر،  اخراجات میں بہتری اور فنڈز کی دستیابی  کو تیز کرنے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزارت  کے آیوش گرڈ پروجیکٹ  پر تفصیل کے بعد تبادلہ خیال کیا گیا ،جس کا مقصد  شعبے کے لئے، ایک اجتماعی  آئی ٹی مرکز  قائم کرنا ہے۔کلاؤڈ پرمبنی اُس  آیوش صحت انتظامیہ معلوماتی نظام  ( اے –ایچ ایم آئی ایس )کی تکمیل کے بارے میں  معلومات کا ،سب نے خیر مقدم کیا جسے  ،تمام آیوش  اداروں کے ذریعہ استعمال کے لئے کھولا جاسکتا ہے۔اے –ایچ ایم آئی ایس   اُن مختلف 14 پائیلٹ پروجیکوں میں سے ایک ہے، جنہیں آیوش گرڈ پروجیکٹ کے تحت، نافذ کیا گیا ہے۔ آیوش کی وزارت نے   تمام ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ،اپنے متعلقہ ڈومن میں ،  اسپتال کے عمل کو باقاعدہ بنانے کے لئے ،اس ایچ ایم آئی ایس  کو، استعمال کرنے کی دعوت دی ہے۔

آیوشمان بھارت کے تحت مقررہ نشانے کے مطابق  آیوش صحت اور تندرستی کے مراکز کو جلد فعال بنانے پرتوجہ مرکوز کرنے کی ضرورت کواجاگر کیا گیا۔این اے ایم کے تحت  اخراجات کے  طریقہ کار کو  بہتر بنانے کے  ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ، آیوش   اور صحت کے محکموں کے ساتھ  جامع   تعاون  اور ایچ ڈبلیو سی  کو، سہولت کے ساتھ فعال کرنے   کے لئے ،عمل کو  تیز کرنے کی ،ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں  سے ،ادرخواست کی گئی  ۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ  آیوش  عمل اور کووڈکے بعد کی صورتحال کے حل تلاش  کرنے میں، عوام کے درمیان ایک نئی دلچسپی پیدا ہوئی ہے ،اور  یہ بات لازم ہے کہ، آیوش مصنوعات اور خدمات کے بڑھتے ہوئے مطالبے کو پورا کرنے کے لئے  ،این اے ایم کارروائیوں   کے اسکوپ اور رسائی کو توسیع دی جائے ۔

سکریٹری نے  کووڈ-19 کے تناسب میں ،آیوش کی وزارت  کے ذریعہ اٹھائے گئے اہم اقدامات کو بھی، اجاگر کیا۔البتہ انہوں نے خبردار کیا کہ پروٹو کول   سے  کوئی جھوٹا تحفظاتی احسا س  پیدا نہیں ہونا چاہئے ۔انہوں  نے درخواست کی کہ کووڈ-19 وبا سے ہونے والے  اثرات کو انتظٓامیہ کے لئے پروٹو کول کو نافذ کرنے کی غرض سے ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کا فعال  تعاون اور  شرکت ضروری ہے ۔انہو ں نے یہ بھی واضح  کیا  کہ اس طرح کے قومی پروٹوکول کا اجرا آیوش نظام  کو اصل دھارے میں لانے کا ایک تاریخی اقدام ہے۔ اس پروٹوکول کو آیوش کی وزارت کے تحت  تحقیقاتی کونسلوں اور قومی اداروں نیز دیگر  قومی تحقیقاتی تنظیموں  کے   ماہرین کی کمیٹیوں  نے تیار کیا ہے ۔یہ پروٹوکول   آیوروید   کلاسک  کی معلومات  ،  کلینک جاتی عملیات سے حاصل تجربے ،  تجرباتی شواہد  اور جاری یونک جاتی  مطالعات کے  ابھرتے ہوئے رجحانات   پر مبنی ہیں  جو کہ مختلف تحقیقی  تنظیمیں اور قومی ادارے  کر رہے ہیں ۔اس پروٹوکول میں   ،گڈوچی ، اشوگندھا وغیرہ جیسے  آسانی سے دستیاب اور عام آیوویدک  جڑی بوٹیاں   اور نسخے، شامل ہیں۔اس کے علاوہ  یوگا کی مشقیں  جو  کووڈ-19  کے بعد کے دور کے اثرات  کو دور کرنے  کے لئے یوگا کی مشقیں بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ  احتیاطی اقدامات اورتدابیر   بھی اس کا ایک حصہ ہیں۔یہ پروٹوکول   بڑی تعداد  میں مستفضین کو ،آیوش نظام کے ذریعہ   پیش کردہ  عوام دوست حل حاصل کرنے کا، ایک اہم وسیلہ ہے۔

میٹنگ کے دوران  مختلف ریاستوں او ر مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  کووڈ-19 کے تناظر ، میں  اپنے تجربات اور سرگرمیوں   کو ساجھا کیا۔تمام لوگوں نے اتفاق کیا کہ  مشترکہ کاوشیں اور تجربات کو ساجھا کرنے سے،اس وبا کے خلاف جدوجہد کے لئے ملک گیر پیمانے پر آیوش نظاموں   کی بہترین کارکردگی سامنے آئے گی۔

*************

  م ن۔اع ۔رم

U- 6568



(Release ID: 1666340) Visitor Counter : 167