امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ ہندوستانیوں کا تحفظ اور  ان کی صحت مند زندگی  مودی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے


’’مودی حکومت سمجھتی ہے کہ اس کا سب سے بڑا فرض  کورونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں  شہریوں کی زندگی بچانا ہے‘‘

’’آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  اس عزم کو دہرایا ہے‘‘

’’میں ہر کسی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ وزیراعظم  جناب نریندر مودی جی کی اپیل ’ویکسین تیار ہوجانے تک لاپروائی نہ برتیں‘ پر ایک رہنما اصول کی طرح عمل کریں‘‘

Posted On: 20 OCT 2020 8:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20  اکتوبر 2020،          مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ ہندوستانیوں کا تحفظ اور  ان کی صحت مند زندگی  مودی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔ قوم کے نام وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے خطاب کے بعد اپنے ٹوئٹ میں جناب امت شاہ نے کہا  کہ ’’مودی حکومت سمجھتی ہے کہ اس کا سب سے بڑا فرض کورونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں  شہریوں کی زندگی بچانا ہے۔آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  اس عزم کو دہرایا ہے‘‘۔

مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ’’میں ہر کسی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی اپیل ’ویکسین تیار ہوجانے تک لاپروائی نہ برتیں‘ پر ایک رہنما اصول کی طرح عمل کریں اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھیں‘‘۔انہوں نے کہا ’’صرف ایک متحد اور پرعزم  بھارت ہی  اس عالمی وبا  پر قابو پاسکتا ہے‘‘۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-6564

                          



(Release ID: 1666303) Visitor Counter : 115