کوئلے کی وزارت

بھارت اور انڈونیشیا کے کوئلے سے متعلق پانچویں مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ 5 نومبر 2020 کو ہوگی

Posted On: 20 OCT 2020 7:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 اکتوبر       بھارت اور انڈونیشیا کے کوئلے سے متعلق پانچویں مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ کی میزبانی 5 نومبر 2020 کو نئی دہلی سے بھارت کرے گا۔ کووڈ وبائی بیماری کی وجہ سے سفر کی پابندیوں کے سبب یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہو رہی ہے۔

اس کی مشترکہ صدارت بھارت کی طرف سے کوئلے کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب ونود کمار تیواری کریں گے جبکہ جمہوریہ انڈونیشیا کی طرف سے وہاں کے معدنیات اور کوئلے کی وزارت کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر اِر رضوان جمال الدین کریں گے۔

ایک روزہ مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں بھارت کی کوئلے سے متعلق پالیسی کی اصلاحات – حالیہ معلومات، کوکنگ کوئلے کی تلاش اور بھارت میں کوئلے کی تجارتی کانکنی، بھارت میں سی سی ٹی کی تحقیق وترقی اور انڈنیشیا کے امکانات – کووڈ-19 کے بعد کوئلے کے بارےمیں بھارت کاروباری کوآپریشن موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بی 2 بی اجلاس میں دونوں ملکوں کی صنعتیں شرکت کریں گے اور انضباطی فریم ورک کے پس منظر میں کاروباری مواقع پر پڑنے والے اثرات کے مسائل پر بات چیت کریں گی۔ اس میٹنگ میں کوئلے کے سیکٹر میں کاروباری مواقع کے مزید شعبوں کی نشاندہی کی جائے گی۔مذاکرات سے دونوں ملکوں کے درمیان کوئلے کے کاروبار کو رہنمائی ملے گی۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:6561      



(Release ID: 1666301) Visitor Counter : 116