وزارت خزانہ
کسانوں کے لئے چلائی گئی خصوصی کے سی سی مہم کے تحت 1.35 لاکھ کروڑ روپے کے خرچ کی حد کے 1.5 کروڑ کے سی سی جاری کرنے کی کامیابی حاصل کی گئی
Posted On:
19 OCT 2020 5:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 اکتوبر 2020/آتم نربھر بھارت پیکج کے تحت حکومت نے خصوصی مہم چلا کر 2 لاکھ کروڑ روپے کی خرچ حد کے 2.5 کروڑ کسان کریڈٹ کارڈ جاری کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔ بینکوں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کے صحیح سمت میں کی گئی مسلسل کوششوں کی پیش نظر سستی شرح سود پر قرض مہیا کرانے کے لئے ماہی گیروں ، مویشی پالنے والوں سمیت 1.5 کروڑ کسانوں کو کے سی سی جار ی کرنے کی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ جاری کئے گئے تمام کسان کریڈٹ کارڈوں کے لئے خرچ کی کل حد 1.35 لاکھ کروڑ روپے ہے۔
کے سی سیز کی اسکیم 1998 میں شروع کی گئی تھی۔ اس کا مقصد کسانوں کو زرعی سرگرمیوں کے لئے بغیر کسی رکاوٹ کے وقت پر قرض مہیا کرانا تھا۔ حکومت ہند ، کسان کریڈٹ کارڈ کے تحت کسانوں کو سود پر 2 فی صد کی مالی امداد دیتی ہے اور وقت پر قرض ادا کرنے والے کسانوں کو تین فی صد کی رعایتی چھوٹ دیتی ہے۔ اس طرح کے سی سی پر سالانہ شرح سود 4 فی صد آتی ہے ۔ حکومت نے کسانوں کے مفاد میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 2019 میں کے سی سی میں شرح سود میں مالی امداد کی تجویز شامل کرتے ہوئے اس کا فائدہ ڈیری صنعت سمیت مویشی پالنے والوں اور ماہی گیروں کو بھی دینے کا نظام یقینی بنایا ہے۔ ساتھ ہی بغیر کسی گارنٹی کے دیئے جانے والے کے سی سی قرض کی حد کو ایک لاکھ سے بڑھاکر 1.60 لاکھ کردیا ہے۔
سستی شرح سود پر قرض دستیاب کرانے کی اس مہم سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے دیہی معیشت کو مضبوطی ملے گی اور زراعت اور اس سے وابستہ میدانوں میں پیداوار بڑھے گی۔ ہمارے ملک کے لئے خوراک کی سلامتی یقینی بنانے میں بھی اس مہم کا خصوصی کردار ہوگا۔
*************
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-6530
(Release ID: 1666003)
Visitor Counter : 251