وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’آسیان پی ایچ ڈی فیلو شپ پروگرام کے پہلے بیچ کے طلباء سے خطاب کریں گے

Posted On: 15 OCT 2020 7:15PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ 16 اکتوبر 2020ء کو 11بجے آسیان پی ایچ ڈی فیلو شپ  پروگرام کے پہلے بیچ کے لئے ورچوول ویلکم میٹ میں آسیان کے مختلف ممبر ممالک کے طلباء سے خطاب کریں گے۔ ان طلباء کا انتخاب معروف آسیان پی ایچ ڈی فیلو شپ پروگرام (اے پی ایف پی)کے لئے کیا گیا ہے، جسے حکومت ہند کے ذریعے رقم فراہم کیا جارہا ہے۔تعلیم کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے اس موقع پر مہمان خصوصی کے طورپر موجود رہیں گے۔ویلکم میٹ کا انعقاد 16 اکتوبر 2020ء کوصبح11 بجے کیا جائے گا۔

آسیان کے ممبر ممالک کے سفیر اور نمائندے ؛سیکریٹری برائے اعلیٰ تعلیم جناب امت کھرے ؛سیکریٹری (مشرق)، وزارت امور خارجہ محترمہ ریوا گانگولی داس ؛متعلقہ آئی آئی ٹی کے آسیان کوآرڈینٹر ، آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر اور چنندہ طلباء بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

آسیان پی ایچ ڈی فیلو شپ پروگرام کا اعلان 25جنوری 2018ء کو یوم جمہوریہ سے ایک دن قبل وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسیان کے تمام10ممبر ممالک کےلیڈران کی موجودگی میں کیا تھا۔

اے پی ایف پی کے تحت ، خاص طورپر آسیان ممبر ممالک کے شہریوں کو 1000فیلو شپ مہیا کرائی جائے گی۔اے پی ایف پی غیر ملکی مستفدین کے لئے حکومت ہند کے ذریعے تیار کیا گیاصلاحیت سازی کا سب سے بڑا پروگرام بھی ہے۔

**********

م ن۔ق ت۔ن ع

(19.10.2020)

(U: 6514)


(Release ID: 1665757) Visitor Counter : 123


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Manipuri