وزارت آیوش

یوگا اور قدرتی طریقہ علاج میں تحقیق کی مرکزی کونسل نے یوگا اور قوت مدافعت کے بارے میں ایک ویبینار کا انعقاد کیا

Posted On: 16 OCT 2020 6:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 اکتوبر    آیوش کی وزارت کے تحت یوگا اور قدرتی طریقہ علاج میں تحقیق کی مرکزی کونسل نے آج یوگا اور قوت مدافعت کے بارے میں ایک ویبینار کی میزبانی کی، ویبینار کا موضوع تھا وہارا۔ اس کا مقصد قوت مدافعت سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس میں شرکت کرنے والے ماہرین میں کلینیکل امیونولوجسٹ، تحقیق کار، کلینشنس اور یوگا نیز قدرتی طریقہ علاج کے ڈاکٹر شامل تھے۔

آیوش کی وزارت کے جوائنٹ  سکریٹری جناب رنجیب کمار نے کووڈ-19 کے سبب نئے معمول کے حالات میں قوت مدافعت کی اہمیت کے بارے میں  اپنی افتتاحی تقریر کی اور یوگا اور قوت مدافعت کے بارے میں بات کی۔  سی سی آر وائی این کے ڈائرکٹر ڈاکٹر راگھویندر راؤ نے پروگرام کا خلاصہ پیش کیا اور تمام مقررین نیز اس ویبینار میں شرکت کرنے والوں کا خیر مقدم کیا۔

ٹیکنیکل اجلاس میں بنگلورو کے مشہور امیونولوجسٹ ڈاکٹر چندر شیکھر ایس نے سوزش کے مفید اور نقصان دہ اثرات کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ کس طرح اسے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے معتدل بنایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مدافعتی حیاتیات اچھی صحت کا ایک ضروری جزو ہے اور یوگا اور قدرتی طریقہ علاج  توازن کو بحال کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح انفیکشن دباؤ اور زبردست ریاضت کا قوت مدافعت پر ضرر رساں اثر پڑتا ہے۔

پی جی آئی چنڈی گڑھ کے نیورولوجی کے شعبے سے وابستہ نیورو سائنس ریسرچ لیب کے ڈاکٹر اکشے آنند نے مختلف یوگا ماڈیول کے سلسلے میں ریسرچ پر روشنی ڈالی۔

نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ایناٹومی کے شعبے کی پروفیسر ڈاکٹر ریما دادا نےیوگا کے بارے میں شہادت پر مبنی وسیع تر مطالعات پر زور دیا۔

 

 

ڈاکٹر رادھے شیام نائک، ہیڈ، میڈیکل آنکولوجی، ایچ سی جی ہاسپٹلز نے مدافعتی نظام اور کینسر کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹرامرتنشورام، ہیڈ سی اے ایم پروگرام، ایچ سی جی ہاسپٹلس نے یوگا کے تصورات کے بارے میں بات کی اور کینسر سے شفایاب ہونے والوں پر نفسیاتی اور مدافعتی نتائج پر یوگا کے مفید رول پر روشنی ڈالی اور اس بات کی وضاحت کی یوگا کس طرح ذہن پر کام کرتا ہے۔

**********

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:6480      


(Release ID: 1665539) Visitor Counter : 126