امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21۔2020 کے دوران


ایم ایس پی آپریشن

چھ لاکھ سے زائد کاشتکاروں سے 69.5 ایل ایم ٹی دھان خریدی گئی

کم از کم امدادی قیمت کے تحت مجموعی طور پر 13128.12 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی گئی

Posted On: 16 OCT 2020 6:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16 اکتوبر 2020: خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21۔2020 کافی پہلے شروع ہو چکا ہے۔ حکومت کے ذریعہ اپنی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق کاشتکاروں سے کم از کم امدادی قیمت پر خریف 21۔2020 فصلوں کی خریداری کا عمل گذشتہ برسوں کی طرح ہی جاری ہے۔

 

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے دیگر سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21۔2020 کے دوران مؤرخہ 15 اکتوبر 2020 تک مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 6.09 لاکھ کاشتکاروں سے 69.53 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی ہے۔ ان میں پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ، کیرالا اور جموں و کشمیر کے کاشکار شامل ہیں۔ اب تک کی کل ایم ایس پی ادائیگی 13128.12 کروڑ روپئے کے بقدر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TGTQ.jpg

 

اس کے علاوہ ریاستوں سے حاصل ہوئیں تجاویز کی بنیاد پر تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اوڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش سے خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لئے 41.67 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خرید کو بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالا سے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ مہینے کی فصل) کی خرید کے لئے بھی منظوری دی گئی ہے۔ اگر فصل کٹائی کی مشتہر شدہ مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بازار کی شرح ایم ایس پی سے نیچے چلی جاتی ہے تو ریاست کی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو قیمت تعاون اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت دالوں، تلہن اور کھوپرے کی خرید کی تجاویز کی حصولیابی پر بھی منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21۔2020 کے لئے اعلان شدہ کم از کم امدادی قیمت پر درج رجسٹر کاشتکاروں سے راست طور پر ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خریداری کی جا سکے۔

مؤرخہ 15 اکتوبر 2020 تک سرکار نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 723.79 میٹرک ٹن مونگ اور اڑد کی خریداری ایم ایس پی قیمتوں پر کی ہے۔ اس طرح تمل ناڈو، مہاراشٹر اور ہریانہ کے 681 کاشتکاروں کو 5 کروڑ 21 لاکھ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اسی طرح سے 5089 میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ مہینے کی فصل) کی خریداری کرناٹک اور تمل ناڈوں سے کی گئی ہے۔ اس دوران 3961 کاشتکاروں کو کم از کم امدادی قیمت پر فائدہ بہم پہنچاتے ہوئے 52 کروڑ 40 لاکھ روپئے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ کھوپرا اور اُڑد کی فصل کے لئے، زیادہ تر اہم ریاستوں میں ایم ایس پی پر یا اس سے زائد شرح پر ادائیگی کی جا رہی ہے۔ متعلقہ ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں خریف دالوں اور تلہن کے تعلق سے آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ تاریخ سے خرید شروع کرنے کے لئے ضروری انتظام کر رہی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YBD7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SS9H.jpg

 

خریف مارکیٹنگ سیزن 21۔2020 کے دوران بیج کپاس کی خریداری یکم اکتوبر سے شروع ہوگئی تھی اور کاٹن کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعہ 15 اکتوبر 2020 تک کم از کم امدادی قیمت کے تحت 118064 گانٹھوں کے لئے 24001 کاشتکاروں کو مستفید کرتے ہوئے 33353.62 لاکھ روپئے کے بقدر کی ادائیگی کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004R303.jpg

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:6494



(Release ID: 1665507) Visitor Counter : 103