امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے 8 فصلوں کے 17 نئے بیجوں کی اقسام کاشتکاروں کو وقف کرنے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر تومر کو اظہار تشکر پیش کیا


مودی حکومت زرعی شعبے کو خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کو تغذیاتی تحفظ فراہم کرانے کے لئے عہد بستہ ہے

مناسب تغذیہ ہر شہری کا حق ہے اور مودی حکومت اس کے لئے دن رات کام کر رہی ہے

بصیر پر مبنی وزیر اعظم مودی کے فیصلے نہ صرف یہ کہ غریب سے غریب تر فرد کو مناسب تغذیہ فراہم کریں گے بلکہ ہمارے کاشتکاروں کی آمدنی میں بھی اضافے کا باعث ثابت ہوں گے

یہ فصلیں عوام کو تغذیہ فراہم کرکے ملک کو ’سبز انقلاب‘ سے ’سدابہارانقلاب‘ کی جانب لے جائیں گی؛ ان فصلوں کی تغذیاتی قیمت تین گنا زیادہ ہوگی جو ایک عام سی تھالی کو تغذیاتی عناصر سے مالامال کر دیں گی

Posted On: 16 OCT 2020 6:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16 اکتوبر 2020: مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے نئے بیجوں کی اقسام کو کاشتکاروں کو وقف کرنے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر تومر کے تئیں اظہار تشکر پیش کیا۔ جناب امت شاہ نے کہا، ’’آج زرعی شعبے کے لئے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور جناب نریندر تومر نے آٹھ فصلوں کے 17 نئے بیجوں کی اقسام کو کاشتکاروں کو وقف کیا ہے۔ یہ فصلیں عوام کو تغذیہ فراہم کرکے ملک کو ’سبز انقلاب‘ سے ’سدابہار انقلاب‘ تک لے جائیں گی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت زرعی شعبے کو خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کو تغذیاتی تحفظ فراہم کرانے کے لئے عہد بستہ ہے۔ ان نئی فصلوں کی تغذیاتی قیمت تین گنا زیادہ ہوگی جو کہ کھانے کی ایک عام پلیٹ میں پروٹین، کیلشیم اور آئرن جیسے تغذیاتی عناصر کا اضافہ کرکے اسے غذائیت سے مالامال بنا دیں گی۔

جناب امت شاہ نے مزید کہا کہ ’’مناسب تغذیہ ہر شہری کا حق ہے اور مودی حکومت اس سمت میں دن رات کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بصیرت پر مبنی یہ فیصلے نہ صرف یہ کہ غریب سے غریب تر فرد کو مناسب تغذیہ فراہم کریں گے، بلکہ ہمارے کاشتکاروں کی آمدنی میں بھی اضافہ کا باعث ثابت ہوں گے۔

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:6473




(Release ID: 1665398) Visitor Counter : 110