سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

مرکزی وزیر نتن گڈکری کل آندھراپردیش میں 16 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے


1400 کلو میٹر سے زیادہ طویل شاہراہوں کی تکمیل سے ریاست کی معیشت مستحکم ہوگی

Posted On: 15 OCT 2020 4:31PM by PIB Delhi

سڑک، ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور ایم ایس ایم کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کل آندھرا پردیش میں 15592 کروڑ روپے کی مالیت کے کل 1411 کلو میٹر لمبے 16 قومی شاہراہوں کے پروجیکٹو ں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی ایک تقریب کی صدارت کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزرائے مملکت ریٹائر جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ اور جناب جی کشن ریڈی کے علاوہ ریاست کے وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور اسمبلی ممبران اور مرکز وریاست کے سینئر افسران موجود رہیں گے۔ 1400 کلو میٹر سے زیادہ لمبے 16قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کے مکمل ہوجانے پر ریاست کی معیشت کو زبردست تقویت ملے گی۔ ان پروجیکٹوں کی مالیت 15592 کروڑ روپے ہے۔

...............................................................

     م ن، ح ا، ع ر

U-6430


(Release ID: 1665241)