امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ 21-2020 کے دوران ایم ایس پی آپریشن

Posted On: 15 OCT 2020 5:08PM by PIB Delhi

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کی آمد پہلے ہی شروع ہوچکی ہے اور حکومت سابقہ سیزنس کی طرح اپنی مجوودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق کسانوں سے اپنی ایم ایس پی پر خریف 21-2020 کی فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WQU9.jpg

پنجاب، ہریانہ، یوپی، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، کیرالہ اور جموں وکشمیر کی ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ 5.33 لاکھ کسانوں سے 14 نومبر 2020 تک 62.42 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی اور اس کی ایم ایس پی ویلیو 11785.68 کروڑ روپے ہے۔

مزید براں ریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پر تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش کی ریاستوں کے لئے خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے لئے 41.67 لاکھ میٹرک ٹن تلہن اور دال کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید براں آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ کے لئے بھی 1.23 لاکھ میٹرک ٹن ناریل کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی۔

پرائز سپورٹ اسکیم کے تحت دیگر ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی دالوں، تلہن اور کوپرا (ناریل) کی خریداری کے لئے تجاویز موصول ہونے پر منظوری دی جائے گی، تاکہ ان فصلوں کی ایف اے کیو گریڈ کی خریداری درج شدہ کسانوں نے براہ راست 21-2020 کے لئے نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر کی جاسکے، بشرطیکہ ریاست کی نامزد کردہ خرید ایجنسیوں کے ذریعے سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے متعلقہ ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوٹیفائیڈ کاشت کاری مدت کے دوران مارکیٹ ریٹ ایم ایس پی سے نیچے ہوں۔

14 اکتوبر 2020 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے تمل ناڈو ، مہاراشٹر اور ہریانہ میں 639 کسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے 4.94 کروڑ روپے کے ایم ایس پی ویلیو پر 686.74 میٹرک ٹن مونگ اور اڑد کی خریداری کی۔ اسی طرح کرناٹک اور تمل ناڈو میں 52.40 کروڑ روپے کی ایم ایس پی ویلیو (قدر) کے ساتھ 5089 میٹرک ٹن ناریل کی خریداری کی جس سے 3961 کسانوں کو فائدہ ہوا۔ ناریل اور اڑد کے معاملے میں بیشتر بڑی خریدوالی ریاستوں میں قیمتیں ایم ایس پی سے اوپر چل رہی ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00210GG.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WPK8.jpg

متعلقہ ریاستیں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں اس تاریخ سے خریداری شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں جو خریف دالوں اور تلہن کی آمد کی بنیاد کے معاملے میں متعلقہ ریاستوں کی طرف سے طے کی گئی تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QXMG.jpg

 

...............................................................

 

      م ن، ح ا، ع ر

U-6428



(Release ID: 1665132) Visitor Counter : 94