ریلوے کی وزارت

ریلوے پروٹیکشن فورس نے تہواروں کے سیزن نزدیک آنے کے پیش نظر مسافروں کے لئے رہنما خطوط جاری کئے


کسی بھی طرح کی چوک سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے، ایسے میں ریلوے کے ذریعے فراہم کی جانے والی سفر کی سہولتوں میں بھی یہ خطرہ ہوسکتا ہے

ایسی کوئی بھی چوک کے لئے جو ریلوے میں سفر کرنے والے کسی بھی شخص کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی ہو ریلوے قانون 1989 کی دفعہ 145، 153 اور 154 کے تحت جرمانہ یا جیل کی سزا کی گنجائش رکھی گئی ہے

Posted On: 14 OCT 2020 4:54PM by PIB Delhi

ریلوے پروٹیکشن فورس نے تہواروں کے موسم جو کہ نزدیک آرہے ہیں کے دوران مسافروں کے لئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ عام لوگوں کو ریلوے اسٹیشنوں، ٹرینوں یا ریلوے اسٹیشنوں میں موجود رہنے کے دوران حسب ذیل فرائض یا چوک سے بچنے کا مشورہ دیاگیا ہے۔

  1. ماسک نہیں پہننا یا پھر اسے صحیح طریقے میں نہیں پہنا جانا۔
  2. مناسب دوری کو برقرار نہیں رکھنا
  3. کووڈ سے متاثر قرار دیے جانے کے باوجود ریلوے اسٹیشن یا ایسے ہی دیگر علاقے میں داخل ہونا یا ٹرین میں چڑھنا۔
  4. کورونا وائرس کی جانچ کرائے جانے کے بعد رپورٹ آ۔ے سے پہلے ہی ریلوے اسٹیشن یا ایسے علاقے میں داخل ہونا یا ٹرین پر چڑھنا۔
  5. ریلوے اسٹیشن پر صحت کی چیک اپ کرنے والی ٹیم کے ذریعے سفر کی اجازت نہیں دینے کے باوجود ٹرین میں سوار ہونا۔
  6. پبلک مقامات پر جان بوجھ کر تھوکنا یا پیشاب یا ٹوائلٹ کرنا۔
  7. ایسی سرگرمیاں جس سے ریل گاڑیوں اور ریلوے اسٹیشنوں میں گندگی پھیلتی ہوں یا پھر پبلک صحت مقامات اور سلامتی کو متاثر کرسکتی ہو۔
  8. کورونا وائرس کی تشہیر کو روکنے کے لئے ریلوے انتظامیہ کے ذریعے جاری کی گئی رہنما خطوط پر عمل نہیں کرنا۔
  9. ایسی کوئی بھی سرگرمی یا چوک جس کے سبب کورونا وائرس کو پھیلنے میں مدد ملنے کی امید ہو۔

چونکہ ان فرائض یا چوک سے کورونا وائرس کے پھیلنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے ذریعے فراہم کی جانے والی سفر کی سہولتوں میں ان سے خطرہ ہوسکتا ہے۔ اس لئے ایسی کسی بھی چوک یا اصول کی خلاف ورزی یا لاپروائی کے لئے جو کسی شخص کی سلامتی کو خطے میں ڈال سکتی ہو کے لئے ریلوے قانون 1989 کی دفعہ 145، 153 اور 154 کے تحت جرمانہ یا جیل کی سزا کی گنجائش ہے۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-6389



(Release ID: 1665020) Visitor Counter : 408