ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب وسطی مہاراشٹر اور متصل جنوب کانکن پر واضح کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے


توقع ہے کہ مغربی – شمال مشرق کی جانب بڑھ جائے گااور مہاراشٹر کے ساحل سے دور مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں ضم ہوجائے گانیز آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی اور متصل شمال مشرقی اورمہاراشٹر –جنوبی گجرات کے ساحلوں سے دور بحیرہ عرب کے اوپر دباؤ کی شکل میں مرکوز رہے گا ،

توقع ہے کہ یہ بتدریج مشرقی – شمال مشرق کی جانب بڑھے گا اور مزید تیز ہوجائے گا

جنوبی کانکن اور مہاراشٹر کے متصل گھاٹ کے علاقوں کے اوپر توقع ہے کہ بہت زیادہ بھاری بارش ہوگی( 20سینٹی میٹر یومیہ سے زیادہ )

سمندر کی صورتحال مشکل سے بہت زیادہ مشکل رہے گی- ماہی گیرو ں کو سمندر میں نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے

Posted On: 15 OCT 2020 12:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 اکتوبر 2020:  ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) کے طوفان کی وارننگ  ڈویژن کے مطابق:

جنوب وسطی مہاراشٹر اور متصل جنوب کانکن کے اوپر کم دباؤ  کا علاقہ آج 15 اکتوبر 2020 کو، ہندوستانی وقت کے مطابق، صبح  ساڑھے آٹھ بجے اسی خطے کے اوپر بدستور قائم تھا۔

توقع ہے کہ  یہ مغربی – شمال مشرق کی جانب بڑھ جائے گااور مہاراشٹر کے ساحل سے دور مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں ضم ہوجائے گانیز آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران  ،مشرقی وسطی  اور متصل  شمال مشرقی  اورمہاراشٹر –جنوبی گجرات کے ساحلوں  سے دور،  بحیرہ عرب کے اوپر دباؤ کی شکل میں  مرکوز رہے گا ،توقع ہے کہ یہ بتدریج  مشرقی – شمال مشرق کی جانب  بڑھے گا اور  اس  کا مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔

وارننگ :

(1) 15 اکتوبر 2020 : اکثر مقامات پر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش  ہوگی اور اسی کے ساتھ ساتھ  کانکن اورگوا اور مہاراشٹر سے متصل گھاٹ علاقوں پر  کہیں کہیں بھاری سے بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان  ہے ۔جنوبی کانکن اورمہاراشٹر کے متصل گھاٹ علاقوں میں  بھی انتہائی تیز بارش  (20سینٹی میٹر  یومیہ ) ہونے کا امکان ہے۔

          16 اکتوبر 2020  سے ، اکثر مقامات پر  ،ہلکے سے اوسط درجے کی بارش ہونے کا امکان   ہے ۔اس کے علاوہ کانکن اور گوا میں   کچھ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے اور  جنوبی گجرات کے  ساحلی اضلاع  میں بھی    کہیں کہیں  بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

(2)  تیز ہوا چلنے کی وارننگ :

*30-20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں  ،40  کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں اور توقع ہے کہ یہ  نظام کے مرکز اور وسطی مہاراشٹر میں   آئندہ 24  گھنٹوں کے دوران چل سکتی ہیں۔اس کے بعد  ان کی رفتار  بتدریج    کم ہوجائے گی۔35-25 کلومیٹر  سے 45 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچنے والی تیز ہوائیں   ، آئندہ 12 گھنٹے کے دوران ،مشرقی  وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب  میں  اور آس پاس کے علاقوں  نیز مہاراشٹر ،  گوا اور جنوبی گجرات کے ساحلوں پر برقرار رہے گی۔

* توقع ہے کہ اس کی رفتار میں اضافہ ہوکر یہ 50-40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلتے ہوئے 60  کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑ سکتی ہے اور یہ مشرقی وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب اور آس پاس کے علاقوں نیز مہاراشٹر گوا اور جنوبی گجرات کے ساحلوں    پر  آج شام سے محیط  رہے گی۔

* اس کی رفتار میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ 60-50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلتے ہوئے  70  کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے ،جوکہ نشیبی وسطی اور متصل شمال مشرقی  بحیرہ عرب  میں  اور آس پاس کے علاقوں اور مہاراشٹر اور گجرات کے ساحلوں  سے دور،  16  اکتوبر کی شام سے  چلنا شروع ہوسکتی ہے، جبکہ 17  اکتوبر کی شام سے ، اس  کا ،اسی علاقے میں  55-65 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے چلتے ہوئے 75 کلومیٹر فی گھنٹے کی  رفتار تک پہنچنے کا امکان ہوسکتا  ہے۔

(3) سمندری صورتحال :

* آج شام سے 18 اکتوبر تک مشرقی وسطی اور متصل شمال مشرقی بحیرہ عرب  میں  اور آس پاس کے علاقوں  میں  ، سمندر کی صورتحال   ،خراب سے بہت زیادہ خراب رہنے کا امکان ہے ۔

(4) ماہی گیروں کےلئے وارننگ :

ماہی گیروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ  مہاراشٹرنیز  جنوبی گجرات کے ساحلوں  سے دور  اور اس کے آس پاس  کے علاقوں  میں  اور  مشرقی وسطی اور متصل شمال مشرقی بحیرہ عرب میں آج  ، یعنی 15  اکتوبر سے،    مسلسل آئندہ تین دنوں  تک   سمندر میں ماہی گیری کے لئے  نہ جائیں۔  

(5) کانکن اور گوا ، اور وسطی مہاراشٹر کے گھاٹ کے علاقوں میں   متوقع نقصان :

* دھان کی فصلوں، کیلا ،  پپیتے کے درختوں اور سرو کے درخت نیز  ڈرم  اسٹک  کے پیڑوں اور  باغبانی سے متعلق فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔بھاری بارش کی وجہ سے کچھ کے طاس کے علاقوںمیں   چھوٹا موٹانقصان ہونے کی توقع ہے۔

* نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال  یا پانی اکٹھا ہونے کا امکان، سطحی نقل وحمل میں   خلل پڑسکتا ہے، پہاڑی تودے ٹوٹ کر گرنے اور پانی کے جمع ہونے کا امکان ہے ۔سڑکیں  نم اور پھسلنے والی ہوسکتی ہیں۔

*بھاری بارش کے باعث  پانی کی نکاسی کا نظام  میں خلل پڑسکتا ہے اور  تیز پانی کے ساتھ سیلاب کی صورتحال بن سکتی ہے۔


http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IXQ0.jpg

 

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/UntitledNLGH.jpg

 

تفصیلات کے لئے براہ مہربانی  وزٹ کریں:

www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in, www.imd.gov.in

  مخصوص مقام  کی  پیش گوئی اور وارننگ کے لئے موسم ایپ ، ایگرو میٹ  ایڈوائزری  کے لئے میگھدوت  ایپ  اوربجلی گرج چمک کی وارننگ کے لئےدامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

*************

  م ن۔اع ۔رم

U- 6415



(Release ID: 1664747) Visitor Counter : 124