صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے تمام ایمس اور مرکزی حکومت کے اسپتالوں کے سربراہوں سے ‘جن آندولن’ اور کووڈکے تئیں موزوں برتاؤ پر میٹنگ کی
‘‘اگلے ڈھائی مہینے کورونا کے خلاف لڑائی کے لئے اہم ثابت ہونے والے ہیں، کیونکہ تہواروں اور سردیوں کا موسم آنے والا ہے، جب تک ٹیکہ دستیاب نہیں ہوجاتا ، تب تک سماجی ٹیکے کا استعمال کریں’’
Posted On:
14 OCT 2020 6:50PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 کے تئیں موزوں برتاؤ پر ‘جن آندولن’ کے تحت آج تمام ایمس اور مرکزی حکومت کے اسپتالوں کے سربراہوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کرکے سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
آنے والے مہینوں میں وبائی امراض کے خلاف ملک کی مجموعی لڑائی کی اہمیت کو نمایا ں کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ‘‘ہم اب کووڈ-19 کے خلاف لڑائی کے دسویں مہینے میں داخل ہونے والے ہیں۔ہم نے ماہرین کے گروپ کی پہلی میٹنگ 8 جنوری کو کی تھی، تب سے یہ سفر لگاتار جاری ہے، لیکن آج ہم فخر سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے کووڈ کے خلاف اپنی لڑائی کے لئے مضبوط بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کی ہے، جس میں 90لاکھ بستر ، 12000 سے زیادہ کوارنٹائن سینٹرز اور 1900 سے زیادہ لیب شامل ہیں۔’’انہوں نے تمام سورماؤں کی کوششوں اور لگاتار محنتوں کی پذیرائی کی اور ان سورماؤں کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا، جنہوں نے دوسروں کی جان بچانے کے لئے اپنی جان قربان کردی۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ‘‘اگلے ڈھائی مہینے اس وبائی امراض سے ہماری لڑائی کےلئے کافی اہم ثابت ہونے والے ہیں، کیونکہ سردیوں اور تہواروں کا موسم آنے والا ہے۔یہ ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں اور اس مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کووڈ کے تئیں موزوں برتاؤ پر عمل کرنا جاری رکھے۔’’
اس ماہ کی 8 تاریخ کو شروع کئے گئے ‘جن آندولن’کے دوران ملک کے تمام شہریوں سے وزیر اعظم کی اپیل پر عمل کرنے کی گزارش کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ ہم سبھی کو کووڈ کے تئیں موزوں برتاؤ پر عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘وائرس نے پوری دنیا کو بری طرح متاثر کیا ہے، لیکن آسان احتیاطی تدابیر سے کورونا وائرس کو بڑے پیمانے پر پھیلنے سے آسانی سے روکا جاسکتا ہے۔عوامی جگہوں پر ماسک پہننا اور ہاتھ اورسانس سے متعلق برتاؤ پر دھیان دینا سماجی ٹیکہ کا بنیادی اُصول ہے۔’’ انہوں نے وبائی مرض کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لئے جسمانی دوری کی اہمیت پر زور دیا ۔مرکزی وزیر نے تمام طبی اداروں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ ملک بھر میں مرض کے پھیلنے کے سلسلے کو روکنے کے لئے اس سماجی ٹیکہ کی اہمیت کو سب سےآگے آکر اُجاگر کریں۔
کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کے بارے میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ‘‘بھارت کووڈ کے علاج میں ہر روز نیا سنگ میل پار کررہا ہے۔ ہمارے یہاں صحت یابی کی شرح پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور اموات کی شرح پوری دنیا میں سب سے کم ہے۔فعال معاملے لگاتار کم ہوتے جارہے ہیں۔عزت مآب وزیر اعظم کی متحرک رہنمائی میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے کووڈ-19 وبائی امراض کو روکنے کے لئے اپنائے جانے والے تمام پیمانے کامیابی سے ہمکنار ہورہے ہیں۔ہم نے کامیابی کے ساتھ جانچ کرنے کی اپنی صلاحیت کو بڑھایا ہے ، جو کہ آج 9کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ ہندوستان ماسک اور پی پی ای کِٹ کے معاملے میں بھی خود کفیل بن چکا ہے، جبکہ پہلے یہ چیزیں باہر سے برآمد کی جاتی تھیں۔’’
انہوں نے طبی اداروں کے سربراہوں سے اپیل کی کہ وہ بااثر شخصیات ، مقامی این جی او ، اسکول وغیرہ کے ساتھ میٹنگ منعقد کرکے لوگوں کو متحرک کرنے اور بیداری پھیلانے میں قائدانہ رول ادا کریں۔
********
م ن۔ق ت۔ن ع
(U: 6400)
(Release ID: 1664659)
Visitor Counter : 235