عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ  نئی زرعی اصلاحات سے  ملک میں نوجوانوں کے لیے زرعی صنعتکار بننا آسان ہوجائے گا

Posted On: 14 OCT 2020 7:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14 اکتوبر،      مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے جو زرعی اصلاحات متعارف کرائی ہیں ان سے نوجوانوں کے لیے زرعی صنعتکاری آسان ہوجائے گی اور ان کی زرعی صنعتکار کے طور پر اپنا کیریئر اپنانے کے لیے ہمت افزائی ہوگی۔

اپنے لوک سبھا حلقے کے  اودھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈا کے سب کے سب چھ ضلعوں کے نوجوان کسانوں، نوجوان سرپنچوں اور نوجوان سرگرم کارکنوں سے ’’یووا سملین‘‘ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نئی اصلاحات سے زبردست فائدے گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ رفتہ رفتہ سامنے آئیں گے۔ اور غیر زرعی کنبوں کے نوجوان بھی ایک دن زرعی میدان میں اسٹارٹاپس کے طور پر سامنے آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ  حال ہی میں پارلیمنٹ میں منظور کیے گئے قوانین کے ذریعے جو نئے مواقع اور سہولتیں دستیاب کرائی گئی ہیں ان کا مقصد ٹیکنالوجی کے تازہ ترین آلات اور اعلیٰ تکنیکی طریقہ کار کے ذریعے نوجوان کسانوں کو بااختیار بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RUOF.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  پہلے کے انتظامات جن میں اے  پی ایم سی یا منڈیوں کے ذریعے فصلوں کی فروخت محدود تھی ہوسکتا ہے کہ پچاس سال پہلے  افادیت رکھتے ہوں لیکن  اس وقت کسانوں کے  پاس  وسائل  نہیں تھے اور محض چند ذرائع انھیں مہیا تھے جس کی وجہ سے انھیں اپنی فصل کو بازار تک لے جانے کے لیے دوسرے لوگوں پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ آج پورا منظرنامہ تبدیل ہوچکا ہے اور نوجوان کسان کو وسائل حاصل ہے اس کا اچھی طرح رابطہ قائم ہے، اسے بھرپور معلومات ہیں اور وہ ہمیشہ چلتا پھرتا رہتا ہے اس لیے ہمیں کوئی حق نہیں ہے کہ اسے ان مواقع سے محروم کیا جائے جو دوسرے صنعتکاروں کو فراہم ہیں اور جو دیگر میدانوں میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

تمام نوجوان کسانوں اور پنچایت کے نمائندوں نے جنھوں نے اس  سملین میں شرکت کی۔ نئے زرعی قوانین کا خیر مقدم کیا اور انھیں زراعت کے میدان میں زبردست تبدیلی پیدا کرنے والا قرار دیا۔

جن سرکردہ نوجوان افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں گورو شرما، جسوندر سنگھ جسی ، راہل ہنس، ششانک گپتا، راجیس چب، گردیپ چب، پربھات سنگھ، راکی گوسوامی، راوندر سنگھ، آنند کشور اور دیگر افراد شامل تھے۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:6395      



(Release ID: 1664641) Visitor Counter : 110