وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے تلنگانہ اور آندھراپردیش کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی
Posted On:
14 OCT 2020 7:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 /اکتوبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ جناب کے چندر شیکھر راؤ اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی کے ساتھ بھاری بارش کے سبب تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں موجودہ صورت حال کے بارے میں بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا کہ ’’تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر گارو اور آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن گارو سے بھاری بارش کے سبب تلنگانہ اور آندھراپردیش میں صورت حال کے بارے میں بات چیت کی۔ بچاؤ اور راحت رسانی کے کام میں مرکز کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بھاری بارش سے جو لوگ متاثر ہوئے ہیں، میرے جذبات و احساسات ان کے ساتھ ہیں۔‘‘
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 6396
(Release ID: 1664640)
Visitor Counter : 139
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam