سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

کیرالہ میں قومی شاہراہوں کی ترقی

Posted On: 13 OCT 2020 3:30PM by PIB Delhi

سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت نے کیرالہ میں 19800 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہوں کے کام کی ذمہ داری کو پورا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور ان پروجیکٹوں کو 224 تک مکمل کرلیے جانے کا امکان ہے۔ 5327 کروڑ روپے کی رقم کے ساتھ 549 کلو میٹر کے 30 پروجیکٹس زیر نفاذ ہیں یعنی ان پر کام چل رہا ہے۔

  • کیرالہ میں ڈی پی آر پری یوجنائیں، این ایچ آئی، قومی شاہراہ 66 پر 9 پروجیکٹس کے لئے ڈی پی آر پیشگی کے مرحلے میں ہیں۔ اس کے تحت 372.96 کلو میٹر کی تعمیر پر 14260.46 کروڑ روپے کی لاگت آنے کا اندازہ ہے۔
  • ا س میں سے 3 پروجیکٹس 117.83 کلو میٹر لمبے ہیں جن پر 467.18 کروڑ روپے کی لاگت آنے کا اندازہ ہے۔ اس کے لئے کام کی تقسیم اسی مالی سال میں کیے جانے کا منصوبہ ہے۔
  • اس کے علاوہ کیرالہ میں 7 پروجیکٹس جن کی کل لمبائی 847.44 کلو میٹر ہے، کو بھارت مالا پری یوجنا میں شامل کیاگیا ہے۔ ان کے لئے سبھی ڈی پی آر تیاری مرحلے میں ہے۔
  • ایک پروجیکٹ قومی شاہرا 66 پر ارور سے تھرورارور تھیکو کے درمیان 13 کلو میٹر لمبے شاہراہ (موجودہ 4 لین کی سڑک) پر ایلی ویٹیڈ شاہراہ کی تعمیر کی جانی ہے۔

قومی شاہراہ 85 قومی شاہراہ 744 اور قومی شاہراہ 966 سے ہونے والے فائدے:

  • یہ پروجیکٹس فی الحال ڈی پی آر تیار کیے جانے کے مرحلے میں ہے۔ ان پروجیکٹس کے تحت کام کی تقسیم اگلے مالی سال میں کیے جانے منصوبہ ہے۔
  • مذکورہ پروجیکٹس کیرالہ کی ریڑ کی ہڈی ہیں اور یہ کیرالہ ریاست میں ایسٹ ویسٹ (مشرق ومغرب) کنکٹی ویٹی فراہم کریں گے۔
  • قومی شاہراہ 85 ارناکولم مووتوپوزہ کوتھم منگلم، منار دیوی کلم، تھینی وغیرہ کو جوڑتا ہے۔
  • قومی شاہراہ 744 کولمکوندار، کوٹارک کارا، پونا لور، تھین مالا، شیگوٹی کو جوڑتا ہے۔
  • قومی شاہراہ 966 کوزی کوڈ، کونڈوٹی، مالا پورم، پیرن، تھلم آنا،منارک کڑ، پلکڑ وغیرہ کو جوڑتا ہے۔
  • یہ پروجیکٹس ریاستوں کے مختلف ساحلی، بندرگاہی علاقوں کو تمل ناڈو اور کرناٹک ریاستوں سے بہتر رابطہ فراہم کرائیں گے۔

...............................................................

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-6340


(Release ID: 1664282) Visitor Counter : 180