عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

کووڈ وبائی امراض کے دوران آر ٹی آئی معاملوں کے نمٹارے کی شرح پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے زیادہ رہی: ڈاکٹر جتندر سنگھ

Posted On: 13 OCT 2020 5:53PM by PIB Delhi

  شمال مشرقی خطوں کی ترقی، پی ایم او ، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،  ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج کہا کہ آرٹی آئی (حق اطلاع )کے معاملوں میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے  گزشتہ چھ مہینوں کی کووڈ مدت کے دوران نمٹارے کی اعلیٰ شرح درج کی گئی ہے۔

12اکتوبر 2005ء کو نافذ کئے گئے آر ٹی آئی قانون کے 15 سال پورے ہونے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اعدادو شمار کے حوالے سے کہا کہ پچھلے مالی سال 20-2019ء میں مارچ سے ستمبر کے دورمیان آرٹی آئی کے 76.49فیصد معاملے نمٹائے گئے تھے، جبکہ مالی 21-2020ء میں مارچ سے ستمبر کی یکساں مدت کے دوران آرٹی آئی  معاملوں کےنمٹارہ کی شرح بڑھ کر 93.98فیصد ہوگئی ہے۔ رجسٹر شدہ معاملوں کا  ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال کی یکساں مدت کے دوران کل 11716رجسٹر شدہ معاملوں میں سے 8962 معاملے نمٹائے گئےتھے، وہیں اس سال مارچ سے ستمبر کے درمیان کل 8528 میں سے 8015 معاملے نمٹائے گئے ہیں۔

مرکزی انفارمیشن کمیشن نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران بھی مؤثر طریقے سے کام کیا ہے اور وبائی امراض کی چنوتیوں کے باوجود کمیشن میں سماعت کی سہولت کے لئے ای-آفس کا بڑے پیمانے پر استعمال اور جدید تکنیکی آلات کے استعمال کی وجہ سے ہی معاملوں کا تیزی سے نمٹارہ ممکن ہو پایا ہے۔ مرکزی انفارمیشن کمیشن نے یہ بھی یقینی بنایا کہ معاملوں کی سماعت صحیح طریقے سے کرنے کے لئے مختلف قدم اٹھائے جائیں۔ اپیل کرنے والوں اور جواب دہندگان کی حصے داری کو آسان بنانے کے لئے آڈیو ویوزول سہولت بھی بحال کی گئی ہے۔

میٹنگ میں اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کہ آرٹی آئی قانون نے عام لوگوں کے لئے شفافیت اور معلومات کی فراہمی میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔اس کے باوجود کئی برسوں سے کچھ چنوتیوں کا  سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جن میں دوہرائی جانے والی آرٹی آئی درخواستیں اور انفرادی شکایتوں سے متعلق امور نے آر ٹی آئی اپیلوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

مرکزی انفارمیشن کمیشن آرٹی آئی قانون کے التزامات  کے تحت وقت وقت پر آرٹی آئی کارکنوں ، عام عوام ، سی پی آئی او اور پہلی اپیلی اتھارٹیز کے ساتھ سیمینار ، ورکشاپ اور سالانہ اجلاس منعقد کرتارہا ہے۔فیڈ بیک اس میکانزم کے ذریعے تمام وابستگان کے درمیان معیاری بہتری لائی گئی ہے۔وبائی امراض کے دوران معاملوں کے نمٹارہ میں  تیزی لانے میں کمیشن کی مدد کے لئے آرٹی آئی کارکن اور سابق سی آئی سی؍آئی سی ایس سمیت تمام وابستگان کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگیں بھی منعقد کی گئیں۔

کمیشن نے آرٹی آئی قانون کے نفاذ کو مزید مضبوط اور کارگر بنانے کےلئے جلد از جلد سیمینار ؍ویبنار ؍ورکشاپ منعقد کرنے کے امکان پر بھی غور کیا۔

 

********

م ن۔ق ت۔ن ع

(14.10.2020)

(U: 6354)



(Release ID: 1664270) Visitor Counter : 139