امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
دالوں کی قیمت کو معقول بنانے کی خردہ اسکیم کے تحت آندھراپردیش، کیرالہ، مہاراشٹر، بہادر اور تمل ناڈو نے ایک لاکھ میٹرک ٹن تور کی ضرورت ظاہر کی ہے
ڈی او سی اے نے بھی کھلی منڈی میں فروخت کے لیے بفر اسٹاک سے 40000 میٹرک ٹن تور جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے
Posted On:
13 OCT 2020 6:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،13 اکتوبر، پچھلے پندرہ دنوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ تور اور اڑد کی کٹائی کا موسم قریب آنے کے باوجود ان دالوں کی خردہ قیمت پچھلے سال کے مقابلے میں نہ صرف زیادہ رہی ہے بلکہ حال ہی میں اس میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ 12 اکتوبر کو تور اور اڑد کی کل ہند اوسط خردہ قیمت میں 23.71 فیصد اور 39.10 فیصد کی پچھلے سال کے مقابلے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پچھلے پندرہ دن کے دوران ان دالوں ے استعمال کرنے والے متعدد مرکزوں نے قیمت میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا ہے۔
دالوں کی قیمت کو معقول بنانے کی خاطر صارفین کے امور کے محکمے نے ستمبر میں ایک میکنزم شروع کیا تھا کہ این اے ایف ای ڈی کے ذریعے بفر اسٹاک سے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دالیں فراہم کی جائیں۔ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو راشن کی دکانوں اور ریاستی حکومت دیگر مارکیٹنگ خردہ یونٹوں کے ذریعے خردہ سپلائی کے لیے بڑے اور چھوٹے پیکٹوں میں دالیں سپلائی کی جائیں۔ان خردہ یونٹوں میں ڈیری اور باغبانی کے یونٹ ، صارفین کی امداد باہمی سوسائٹیوں کے یونٹ شامل ہیں۔ خردہ دالوں کی فراہمی کی اسکیم کو مشکلات کا شکار صارفین کے لیے بااثر بنانے کی خاطر دالوں کی خردہ قیمت کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) یا ڈائینمک ریزرو پرائز (ڈی آر پی)، اس میں سے جو بھی کم ہو اس پر مبنی بنایا گیا ہے۔
نتیجے کے طور پر دُھلی اڑد ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خردہ فروخت کے لیے 79 روپئے فی کے-18 (اسٹاک آف خریف 2018) اور 81 روپئے کلوکے-19 پر دی جارہی ہے۔ اسی طرح تور کی خردہ قیمت 85 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اس وقت تک آندھراپردیش، کیرالہ، مہاراشٹر، بہار اور تمل ناڈو نے تور کے لیے اندازاً ایک لاکھ میٹرک ٹن کی ضرورت کا اظہار کیا ہے۔ امید ہے کہ مستقبل قریب میں مزید ریاستیں اپنی ضرورتوں کا اظہار کریں گی۔
خردہ اسکیم کے علاوہ جی او سی اے نے کھلی منڈی میں فروخت کے لیے بفر اسٹاک سے 40000 میٹرک ٹن تور جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دال تھوڑی تھوڑی مقدار میں جاری کی جائے گی تاکہ زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ خردہ منڈی تک پہنچ سکے اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔
بھارت سرکارنے دالوں اور پیاز کا بفر اسٹاک قائم کرنے کا اہم قدم 2016 میں اٹھایا تھا تاکہ ان اشیا کی خردہ قیمتوں کو خصوصی اسکیموں کے ذریعے معتدل بنایا جاسکے۔ اس کا مقصد پورے ملک سے قیمتوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا اور قیمتوں کے رجحان کے بارے میں صحیح صحیح اعداد وشمار حاصل کرنا ہے جس کی بنیاد پر بفر اسٹاک سے سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:6346
(Release ID: 1664210)
Visitor Counter : 176