محنت اور روزگار کی وزارت
ای ایس آئی سی نے چند ٹی وی چینلوں کی ان رپورٹوں کی تردید کی ہے جن میں ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور ہسپتال،واقع راجا جی نگر، بنگلور میں مبینہ طور پر ناقص خدمات اور سہولت فراہم کرانے کی بات کہی گئی ہے
Posted On:
13 OCT 2020 5:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 اکتوبر 2020: مرکزی وزارت محنت کے تحت ایک ادارے، ایمپلائز اسٹیٹ انشیورینس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) نے چند نیوز چینلوں کی ان رپورٹوں کی تردید کی ہے جن میں ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور ہسپتال واقع راجا جی نگر، بنگلور میں مبینہ طور پر ناقص خدمات، سہولیات اور علاج فراہم کرانے کی بات کہی گئی ہے۔
اس سلسلے میں، ای ایس آئی سی نے وضاحت کی ہے کہ میڈیکل کالج اور ہسپتال واقع راجا جی نگر ، بیمہ شدہ کارکنان یا بیمہ شدہ افراد اور ان پر منحصر لوگوں کو بہترین طبی نگہداشت اور ہر طرح کی معالجاتی سہولت فراہم کر رہا ہے۔
ای ایس آئی میڈیکل کالج اور ہسپتال واقع راجا جی نگر کووِڈ کا فرسٹ رسپونڈنٹ ہسپتال ہے اور کووِڈ حفظان صحت (ڈی سی ایچ سی) مرکز کے طور پر سرگرم عمل ہے جس میں مارچ 2020 سے اب تک 60690 مریض داخل ہوچکے ہیں۔ اس کالج نے مارچ 2020 میں کووِڈ۔19 مریضوں کا علاج شروع کیا جس میں آئی سی ایم آر سے منظور شدہ آر ٹی پی سی آر اور ریپڈ اینٹی جن جانچیں بھی شامل ہیں۔ ہسپتال میں کووِڈ۔19 پازیٹیو ڈیلیوریاں بھی کامیابی کے ساتھ انجام دی گئیں۔ بیمہ شدہ افراد اور غیر بیمہ شدہ افراد کو طبی سہولیات فراہم کرانے کے ساتھ ساتھ، مریضوں اور طبی صحتی کارکنان کو کووِڈ۔19 کے دوران حفاظت فراہم کرانا بھی ہسپتال کی ترجیحات میں شامل تھا۔ الزامات کے ردعمل کے طور پر، یہ بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ ہسپتال میں این۔95 ماسک، پی پی ای حفاظتی کٹس، ٹپل لیئر ماسک اور دستانیں اور دوائیاں وافر مقدار میں موجود ہیں۔ ہسپتال میں مریضوں اور عملے کی سلامتی سے متعلق کسی بھی طرح کی کوتاہی برتنے کا ایک بھی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔
حکومت کے ذریعہ جاری کی گئی ہدایت کے مطابق، ای ایس آئی سی ہسپتال کووِڈ۔19 وبائی مرض کے خطرے سے نمٹنے میں مصروف عمل ہیں۔ ای ایس آئی کارپوریشن نے طبی خدمات سے متعلق اپنی ڈھانچہ جاتی سہولیات کے دروازے کووِڈ۔19 مریضوں اور عوام کے لئے کھول دیے ہیں۔ ملک بھر میں 3597 بستروں کے حامل مجموعی طور پر 23 ای ایس آئی سی ہسپتال علاقے کے عوام کو کووِڈ سے متعلق طبی خدمات فراہم کرانے کے لئےکووِڈ۔19 کے لئے وقف کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، ان ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 555 آئی سی یو / ایچ ڈی یو بستروں کے ساتھ ساتھ 213 وینٹی لیٹرس بھی دستیاب کرائے گئے ہیں۔
اس مشکل دور میں، جب پورا ملک اس وبائی مرض سے لڑنے کے لئے عہد بستہ ہے، طبی اور نیم طبی برادری کے افراد ہی اصل سورما ہیں اور وہ اپنے فرض سے آگے بڑھ کر کووِڈ۔19 کے تباہ کن اثرات سے زندگیوں کو بچانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔
حالانکہ میڈیا کے کردار کو کم نہیں کیا جا سکتا، تاہم ای ایس آئی سی نے طبی اور نیم طبی برادری کے حوصلے کو بڑھانے کے لئے میڈیا سے تعاون اور رواداری برتنے کی درخواست کی ہے۔
ای ایس آئی سی نے کہا ہے کہ اس طرح کی خبروں کی رپورٹنگ کرتے وقت، غلط معلومات نشر کرنے کے بجائے، اخلاقی صحافت کے جزو کے طور پر، چینل سے حقائق کی بہتر طور پر جانچ پڑتال کی امید کی جاتی ہے۔
****
م ن۔ ا ب ن
U:6349
(Release ID: 1664203)
Visitor Counter : 106