قبائیلی امور کی وزارت
تجارت، سرمایہ کاری اورتعاون پر،ہندوستان –میکسیکوباہمی اعلیٰ سطحی گروپ کی ،5 ویں میٹنگ
Posted On:
02 OCT 2020 7:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،13؍اکتوبر: تجارت، سرمایہ کاری اورتعاون (بی ایچ ایل جی ) پرہندوستان –میکسیکوباہمی اعلیٰ سطحی گروپ کی 5ویں میٹنگ ، 9اکتوبر ، 2020کو ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ منعقد ہوئی ۔ اس میٹنگ کی معاون صدارت حکومت ہند کے کامرس کے سکریٹری ، ڈاکٹرانوپ ودھوان اور حکومت میکسیکو میں بیرونی تجارت کی نائب وزیرمحترمہ لزماریہ دیلامورا نے کی ۔ اس میٹنگ میں دونوں ممالک کے بہت سی وزارتوں ، محکموں اور کاروباری چیمبروں نے شرکت کی ۔
فریقین نے حالیہ برسوں میں ہندوستان اورمیکسیکوکے درمیان باہمی تجارتی اور کمرشیل تعلقات میں حاصل پیش رفت کی ستائش کی ۔ فریقین نے بڑی تعداد میں باہمی جاری اورالتوامیں پڑے معاملات پرتبادلہ خیال کیا، جن میں دونوں ملکوں کے درمیان ، اوڈیو-ویژول کو -پروڈکشن ، سرمایہ کاری کا باہمی سمجھوتہ ، زرعی مصنوعات کے لئے منڈی رسائی ،سینیرٹی اور فیزیوسینیرٹی (ایس پی ایس ) کے تعاون کے طریقہ کاراور ٹریڈ کے لئے تکنیکی پابندیوں ( پی بی ٹی ) کے اقدامات کے علاوہ ہندوستان اورمیکسیکوکے درمیان دانشوروں کے مالکانہ حقوق اور سیاحت کو فروغ دینے کے طورطریقے وضع کرنانیز عوام سے عوام کے درمیان رابطے کو فروغ دینا شامل ہے ۔
میٹنگ میں دونوں ملکوں کے درمیان کاروبارسے کاروبارسے متعلق مفاہمتی ناموں پر دستخط کئے گئے ۔ ان کا مقصد متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنا ہے ۔ ہندوستان کی الیکٹرانک اور کمپیوٹرسافٹ ویربرآمداتی ترقیاتی کونسل ( ای ایس سی ) اور میکسیکوکے چیمبربرائے الیکٹرانک ، ٹیلی مواصلات اور اطلاعاتی تکنالوجی ( سی اے این آئی ای ٹی آئی ) کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ۔ بھارتی چمبرآف کامرس اورصنعت کی فیڈریشن ( فکی ) اور میکسیکوکی بیرونی تجارت سرمایہ کاری اورٹکنالوجی کی کاروباری کونسل ( سی اوایم سی ای ) کے درمیان ایک اورمفاہمت نامے پربھی دستخط کئے گئے، جس کا مقصد ہندوستان اورمیکسیکو کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کی کاوشیں کرنا ہے۔
فریقین نے ہندوستان اورمیکسیکوکے درمیان ادویہ سازی ، طبی آلات ، صحت دیکھ بھال ، زرعی مصنوعات ، ماہی گیری ، ڈبہ بند خوراک اورہوابازی کی صنعت وغیرہ کے شعبے میں وسیع تر تعاون کے ذریعہ تمام امکانات کو حاصل کرکے باہمی تجارتی تعلقات کو توسیع دینے اورمتنوع بنانے بھی اتفاق رائے کیا۔ میٹنگ کے کامیاب اختتام پرایک مشترکہ بیان جاری کیاگیا۔
***************
)م ن۔ ا ع۔ ع آ: )
U-6330
(Release ID: 1664001)
Visitor Counter : 180