امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے 21 ویں آل انڈیاکانفرنس  آف ڈائریکٹرز ، فنگرپرنٹ بیورو 2020 کا افتتاح کیا

وزیراعظم جناب نریندرمودی کی حکومت  جرائم اور دہشت کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے میں یقین رکھتی ہے

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ  جرائم سے پاک بھارت کی تشکیل میں یقین رکھتے ہیں اور ہماری حکومت کا مقصدذات پات ، مذہب اور خطے کا لحاظ کئے بغیر جرائم کا خاتمہ کرنا ہے

نئی دہلی،  13 اکتوبر 2020:  امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے  ڈجیٹل طریقے سے  21 ویں آل انڈیا کانفرنس آف ڈائریکٹرز ،فنگر پرنٹ بیورو  2020 کا افتتاح کیا اور اس موقع پر نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو   ( این سی آربی ) کے ذریعہ قائم کئے گئے  ای- سائبر لیب  کا بھی افتتاح کیا۔

Posted On: 13 OCT 2020 1:56PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I0B3.jpg

اپنے خطاب میں جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت  جرائم اوردہشت  کو ہرگز برداشت نہ کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی قیادت میں  ہمارا مقصد  جرائم سے پاک بھارت کی تشکیل کرنا ہے ۔جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ حکومت  جرائم کو ذات پا ت، مذہب اور  خطے کے چشمے سے دیکھنے میں  یقین نہیں رکھتی کیونکہ  جرم، انسانیت اور امن کے خلاف ہوتا ہے اور حکومت  خواتین  اور پسماندہ  افراد کے خلاف جرائم کو کبھی برداشت  نہیں کرے گی اور تمام متاثرین کے لئے تیز رفتار اور فیصلہ کن انصاف کو یقینی بنانے کے لئے  تمام اقدامات کرے گی۔

جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ قانون اور نظم ونسق اگرچہ ریاست کا معاملہ ہے لیکن جرائم کی مانیٹرنگ کرنے  اور پتہ لگانے ،پولیس فورسز کی جدید کاری  اور صلاحیت سازی اور پولیس نظام میں بہتری لانے کے لئے ریاستی حکومت کو مدد فراہم کرانے میں  مرکزی حکومت  کا اہم رو ل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے پولیس فورسز کی جدید کاری کی اہمیت پر زوردیا ہے۔مالی سال 20-2019  کے دوران حکومت ہند نے بھارت بھر میں  پولیس کی جدید کاری کے  لئے 780 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038QH2.jpg

فنگر پرنٹس  کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے جناب جی کشن  ریڈی نے کہا کہ  ایک فنگر پرنٹ  اپنے منفرد ، مستقل  اور پائیدار ،علیحدہ او رحاصل کرنے میں آسان ہونے کی وجہ سے ضروری  اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈوں اور  فنگر پرنٹ ڈاٹا کا ڈجیٹائزیشن  ،جرائم  اور مجرموں  کا پتہ لگانے کی سمت میں  آگے بڑھنے والا ایک اہم قدم ہے ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ    جلد ہی  پوری طرح کمپیوٹرائزڈ  نیشنل آٹومیٹڈ  فنگر پرنٹ آئیڈینٹی فکیشن   (این اے ایف آئی ایس )  کام کرنے لگے گا اور اس سے پولیس فورسز کو فائدہ پہنچے گا۔

جدیدترین سائبر فورنسک ٹولز  کے ساتھ این سی آر بی کے ذریعہ ای –سائبر لیب   کا افتتاح کرتے ہوئے جناب  جی کشن ریڈی نے کہا کہ  اکتوبر ماہ کو نیشنل سائبر سکیورٹی   کے بارے میں بیداری کے مہینے   کے طور پر منایا جاتا ہے اور  ای –سائبر لیب   سائبر جرائم کی  تحقیقات  میں   ورچوول تجربہ مہیا کرائے گی۔

این سی آر بی کے ڈائریکٹر جناب رام پھل پوار نے کہا کہ  این سی آر بی کی شراکتداری میں  این اے ایف آئی ایس   ایک گیم چینجر ہوگا۔  این اے ایف آئی ایس    رئیل ٹائم کی بنیاد پر  ان کے فنگر پرنٹس سے  مجرموں   کی شناخت کرنے میں   جانچ کرنے والے افسروں   کی مدد کرے گا۔

امور داخلہ کی مرکزی وزارت کے سینئیر افسران     بھی  گجرات ،راجستھان اور مدھیہ پردیش  میں  این سی آر بی کے  تینوں تربیتی مراکز کے  افسروں کے ساتھ  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ موجود تھے۔

*************

 

  م ن۔اگ ۔رم

U- 6331



(Release ID: 1663993) Visitor Counter : 150