جل شکتی وزارت

جل جیون مشن :لیب آن وہیلس


ہریانہ حکومت نے پانی کی جانچ کے لئے نیا طریقہ نکالا:انتہائی جدید موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیباریٹری وین کا افتتاح

Posted On: 12 OCT 2020 5:12PM by PIB Delhi

 

 

003.jpg

 

عوام کی صحت کے لئے صاف اور محفوظ پانی کی سپلائی ضروری ہے، اس لئے پانی کی سپلائی کے ساتھ ساتھ پابندی کے ساتھ پانی کی جانچ کرنی بھی ضروری ہے۔جل شکتی وزارت کے جل جیون مشن کا مقصد سال 2024ء تک ہر ایک دیہی گھر میں نل کے ذریعے پانی کا کنکشن فراہم کرنا ہے۔اس مشن کے تحت کافی تیزی سے کام کیا جارہا ہے اور یہ مشن پانی کے معیار کی نگرانی کرنے پر بھی بہت زور دیتے ہیں۔واٹر ٹیسٹنگ کی بڑھتی ہوئی ضرورت کا نوٹس لیتے ہوئے ہریانہ حکومت نے انتہائی جدید موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیباریٹری وین کا افتتاح کرکے ایک نیا نظریہ اپنایا ہے۔یہ گاڑی پانی کی جانچ کرنے کے لئے ملٹی پیرامیٹر سسٹم سے لیس ہے، جس میں اینالائزر ؍سینسر؍پروبس؍ آلات لگے ہیں۔ ریاست  ہریانہ میں  پانی کا معیار خاص طورسے پوری طرح سے قابل محلول ٹھوس مادے(ٹی ڈی ایس)، فلورائیڈ، نائیٹریٹ، آئرن اور کھارے پن سے متاثر ہے۔

اس موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیباریٹری وین کو خاص طورسے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ نئی ٹیکنالوجی اور خصوصیات سے پوری طرح لیس ہے۔مقام کا پتہ لگانے کے لئے اس میں جی پی ایس لگا ہے اور پاور بیک اَپ کے ساتھ  جی پی آر ایس ؍3جی کنکٹی ویٹی کے ذریعے جانچ کئے گئے ڈیٹا کے نمونوں کو مرکزی  پی ایچ ای ڈی سرور کو بھیج سکتا ہے۔یہ اسمارٹ فون یا اس قسم کے آلہ کے توسط سے ویب پر مبنی محفوظ مرکزی سرور کو براہ راست نتائج بھیجنے کی صلاحیت کے ساتھ آن سائٹ ریکارڈنگ اور نتائج کی رپورٹ بھی مہیا کراتی ہے۔یہ موبائل وین پوری طرح آٹومیٹک ، سینسر پر مبنی جانچ سے لیس اور مرکزی کمانڈ کئے گئے سافٹ ویئر کے ذریعے کنٹرول کیاجاتا ہے۔ موبائل لیب میں ایل ای ڈی ڈسپلے یونٹ ٹیسٹنگ کے فوراً بعد نتائج کو دکھاتا ہے۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیباریٹری ریاست کے دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کے معیار کی نگرانی کا ایک مؤثر طریقہ ہوگا۔یہ وین پانی کے نمونوں کے پی ایچ، کھارے پن ، ٹی ڈی ایس ، سختی، باقی بچی کلورین ، زنک، نائیٹریٹ، فلورائیڈ، ٹربیڈیٹی اور مائیکروبایولوجیکل جیسے پانی کے معیار کے مختلف پیمانوں کی پیمائش کرنے کے قابل ہے۔یہ موبائل لیب موقع پر ہی پانی کے معیار کے مسئلہ کی فوراً شناخت کرنے میں مدد کرے گا۔

یہ موبائل واٹر ٹیسٹنگ وین  لیباریٹری کرنال میں تعینات کی جائے گی اور اسے پوری ریاست میں چلایا جائے گا۔یہ نئی سہولت ریاست کے سب سے دور دراز کونے تک بھی پانی کی جانچ کی سہولت فوراً مہیا کرایا جائے گا۔ا س کے علاوہ آبی بیماریوں کے پھیلنے کی حالت میں یہ وین مؤثر نظم اور پانی کی جانچ کی رپورٹوں تک فوری رسائی قائم کرنے کے لئے آن سائٹ بھی تعینات کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ وین لیباریٹری سے حاصل جانچوں کے معیار کی دوبارہ جانچ کے لئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

جل جیون مشن مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے اور اس پروگرام کے تحت ہریانہ حکومت پینے کے پانی کی لگاتار سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ہر گھر تک نل کے ذریعے پانی کا کنکشن مہیا کرانے کے لئے پوری پابند عہد ہے۔اس مشن میں پانی کے معیار کی نگرانی پر خاص زور دیا جاتا ہے۔ اس کے تحت ہر گاؤں میں پانچ افراد ، خاص طور سے عورتوں کو فیلڈ ٹیسٹ کِٹ کے استعمال کے لئے تربیت فراہم کرنا ضروری طے کیا گیا ہے، تاکہ پانی کی جانچ گاؤں میں ہی کی جاسکے۔ریاستوں کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ ؍رورل واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ دیہی گھروں تک پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنارہے ہیں اور تجربہ گاہوں میں جانچ کے ذریعے پابندی سے پانی کے معیار کی نگرانی بھی کررہے ہیں۔

 

********

م ن۔ق ت۔ن ع

(U: 6322)


(Release ID: 1663943) Visitor Counter : 162