وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

راشٹریہ کام دھینو آیوگ نے اس سال دیوالی کے موقع پر گائے کے گوبر / پنچ گویہ مصنوعات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو فروغ دینے کے مقصد سے ’’کام دھینو دیپاولی ابھیان‘‘ منانے کے لئے ملک گیر سطح پر مہم شروع کی

Posted On: 12 OCT 2020 6:35PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BJCM.jpg

نئی دہلی، 12 اکتوبر 2020: گومایا گنیش مہم سے ترغیب حاصل کرکے، جس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کی گئی اپیل کے کی بنیاد پر گنیش مہوتسو کے لئے مورتیوں کئ تیاری میں ماحولیات دوست ساز و سامان کے استعمال کو بڑھاوا دیا تھا، راشٹریہ کام دھینو آیوگ (آر کے اے) نے امسال دیوالی کے موقع پر ’’کام دھینو دیپاولی ابھیان‘‘ منانے کی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے توسط سے، آر کے اے اس دیوالی کے دوران گائے کے گوبر / پنچ گویہ مصنوعات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ اس سال دیوالی کے لئے گوبر سے تیار دیپ، موم بتیوں، دھوپ اگربتی، شبھ لابھ، اسمرنی، ہارڈبورڈ، وال پیس، پیپر ویٹ، ہون کے سازو سامان، بھگوان گنیش اور دیوی لکشمی کی مورتیوں کی تیاری پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔

آر کے اے کا مقصد اس سال دیوالی تیوہار کے دوران 11 کروڑ کنبوں میں گائے کے گوبر سے تیار 33 کروڑ دیپوں کو روشن کرنا ہے۔ اس سلسلے میں اب تک حاصل ہوا ردعمل حوصلہ افزا ہے اور تقریباً 3 لاکھ دیپوں کو صرف مقدس شہر ایودھیا میں ہی منور کیا جائے گا اور ایک لاکھ دیپ مقدس شہر بنارس میں روشن کیے جائیں گے۔ گائے پر مبنی ہزاروں صنعتوں / کاشتکاروں / خواتین صنعت کاروں کے لئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے علاوہ، گائے کے گوبر سے تیار مصنوعات کے استعمال سے ماحول بھی صاف ستھرا ہوگا۔ یہ مہم گو شالاؤں کو آتم نربھر بنانے میں بھی مدد کرے گی۔ چین میں تیار دیپوں کا، ماحولیات دوست متبادل فراہم کرکے یہ مہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے میک ان انڈیا کے تصور اور مہم کو فروغ دے گی اور ماحولیاتی نقصان کو کم کرتے ہوئے سودیسی تحریک کو بھی بڑھاوا دے گی۔

آر کے اے اس سال دیوالی میں استعمال میں آنے والی اشیاء میں گائے کے گوبر کے استعمال پر توجہ مرکوز اور اسے فروغ دینے کے لئے ویبنار کے ایک سلسلے کے توسط سے مختلف شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ آر کے اے نے ملک بھر میں گوشالاؤں میں کام دھینو دیپاولی سے متعلق چیزوں کی پیداوار اور سہولت کے ساتھ ملک گیر مارکیٹنگ اسکیم سے پورے ملک کے ہر ضلع میں اپنے نمائندوں کے توسط سے اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔ کام دھینو دیپاولی کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کاشتکاروں، پرڈیوسروں، صنعت کاروں، گوشالاؤں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کے مختلف زمروں کو بڑے پیمانے پر شامل کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں، آر کے اے نے وزیر اعظم کی اپیل پر اس سال کے گنیش مہوتسو کے لئے بھگوان گنیش کی مورتیوں کی تعمیر میں ماحولیات دوست اشیاء کا استعمال کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں پر ایک ملک گیر مہم شروع کی تھی۔ اس نے ڈیری کاشتکاروں / بیروزگار نوجوانوں / خواتین اور نوجوان صنعت کاروں / گوشالاؤں / گوپالکوں / سیلف ہیلپ گروپوں وغیرہ جیسے مختلف شراکت داروں میں کافی دلچسپی پیدا کی۔

راشٹریہ کام دھینو آیوگ (آر کے اے) کی تشکیل وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ گایوں اور ان کی نسلوں کے تحفظ، سلامتی، ترقی اور مویشی پالن پروگرام کی رہنمائی کرنے کے لئے کی گئی ہے۔ مویشیوں سے متعلق اسکیموں کے بارے میں پالیسی وضع کرنے اور عمل آوری کو سمت عطا کرنے کے لئے آر کے اے ایک بااختیار اکائی ہے جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زیادہ زور دیتی ہے۔ دیہی علاقوں کے 73 ملین کنبے مویشیوں سے متعلق معیشت پر منحصر ہیں۔ بھارت بھلے ہی دودھ پیداواریت کے معاملے میں سب سے ملک ہے، اس کے باوجود بھارت میں اوسط دودھ پیداوار دنیا کے اوسط کا محض 50 فیصد ہے۔ کم پیداواریت کی اصل وجہ جینیاتی اسٹاک میں خرابی، ناقص تغذیہ اور غیر سائنسی انتظام کاری ہے۔ گائے اور گائے پر مبنی زراعت اور گائے پر مبنی صنعت کے بارے میں تصور کو تبدیل کیا جانا چاہئے اور دیہی علاقوں میں خاص طور پر غریب طبقات کی سماجی اور اقتصادی خوشحالی کے لئے فوری طور پر اس کی اصلاح کی ضرورت ہے۔

آر کے اے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے نقطۂ نظر کو نافذ کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔ گائے پر مرتکز معیشت اپنا تعاون دے کر اس ہدف کی حصولیابی کے لئے بھی مدد کر سکتی ہے۔ اس مقصد کے لئے آر کے اے کاشتکاروں، مویشی پالنے والوں، نوجوانوں، خواتین، سیلف ہیلپ گروپوں اور دیگر شراکت داروں کی آمدنی میں اضافے کے لئے مختلف گائے ۔ پنچ گویہ مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے مسلسل کوشش کر رہا ہے۔

 

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:6312


(Release ID: 1663907) Visitor Counter : 212