امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020کے دوران کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) آپریشن


خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریدنے کی رفتار پکڑی، ریاستوں کی خرید مقدار میں اضافہ اور کچھ نئی ریاستوں میں دھان کی خرید شروع ہونے سے بڑھوتری درج ہوئی
10اکتوبر تک خریدی گئی مونگ کی ایم ایس پی ویلیو 3.33 کروڑ روپے، کوپرا کی ایم ایس پی ویلیو 52.40 کروڑ روپے اور کپاس کی ایم ایس پی ویلیو 75.45 کروڑ روپے

Posted On: 11 OCT 2020 6:19PM by PIB Delhi

خریف مارکیٹنگ سیزن کے ایم ایس پی 21-2020 کے شروع ہونے کے ساتھ ہی حکومت سابق سیزنس کی طرح اپنی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق کسانوں سے اپنی ایم ایس پی پر خریف 21-2020 کی فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔

خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری نے زور پکڑلیا ہے۔ ریاستوں کی خرید مقدار میں اضافہ اور کچھ نئی ریاستوں میں دھان کی خرید شروع ہونے سے بڑھوتری درج ہوئی۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے حکومت کی دیگر ایجنسیوں کے ساتھ 10اکتوبر 2020 تک 37.92 ایل ایم ٹی دھان کی خریداری کی۔ اس دوران کم سے کم امدادی قیمت پر 7159.39 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی، جس سے 3.220 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ ہوا۔

اس کے علاوہ ریاستوں سے ملی تجویز کی بنیاد پر تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ اور آندھرا پردیش ریاستوں سے خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لئے دلہن (دال) اور تلہن کی 30.70 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کو منظوری دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ ریاستوں سے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کے لئے بھی منظوری دی گئی۔ اگر ریاست نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے متعلقہ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوٹیفائیڈ فصل مدت کے دوران بازار کی شرح ایم ایس پی سے نیچے جاتی ہے تو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پرائز سپورٹ اسکیم کے تحت دلہن (دال)، تلہن اور کوپرا کی خرید کی تجاویز حصولی پر بھی منظوری دی جائے گی تاکہ سال 21-2020 کے لئے نوٹیفائیڈ ایم ایس پی رجسٹرڈ کسانوں سے سیدھے ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خرید کی جاسکے۔

10اکتوبر 2020 تک حکومت کے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے 459.60 میٹرک ٹن مونگ کی خریداری کی جس کی ایم ایس پی قدر 3.33 کروڑ روپے ہے۔اس سے تمل ناڈو اور ہریانہ میں 326 کسانو ںکو فائدہ کرتے ہوئے 52.40 کروڑ روپے کے ایم ایس پی قدر پر کی گئی ہے۔

کوپرا اور اڑد کی فصل کے لئے پیداوار کرنے والی بیشتر اہم ریاستوں میں ایم ایس پی پر یا اس سے اوپر کی شرح پر ادائیگی کی جارہی ہے۔ متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکار بھی مونگ اور دیگر خریف دلہن اور تلہن کے سلسلے میں آنے کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے طے تاریخ سے خرید شروع کرنے کے لئے ضروری بندوبست کررہی ہیں۔

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران بیج کپاس کی خر یداری یکم اکتوبر 2020 سے شروع ہوگئی ہے اور کاٹن کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعے 10 اکتوبر 2020 تک 24863 گانٹھوں کے لئے 5252 کسانوں کو 7545 لاکھ کے ایم ایس پی ویلیو (قدر) پر ادائیگی کی گئی ہے۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-6282



(Release ID: 1663898) Visitor Counter : 96