وزارت خزانہ
سورن گولڈ بونڈ اسکیم 21-2020 (سیریزVII) ایشو قیمت
Posted On:
09 OCT 2020 7:38PM by PIB Delhi
بھارت سرکار کے نوٹیفکیشن (اطلاع نامہ) نمبر 4 (4)- بی( ڈبلیو اینڈ ایم) 2020 مورخہ 9 اکتوبر 2020 کے سلسلے میں سورن گولڈ بونڈ 21-2020 (سیریزVII) کو نمٹانے کی تاریخ 20 اکتوبر 2020 کے ساتھ 12 سے 16 اکتوبر 2020 کی مدت کے لئے کھولا جائے گا۔ اس خرید مدت کے دوران بونڈ کی ایشو قیمت 5051 روپے (5 ہزار 51 روپے) فی گرام ہوگی۔ جسے بھارتی ریزرو بینک کے ذریعے ان کی پریس ریلیز میں بھی مورخہ 20 اکتوبر 2020 کو شائع کیا جائے گا۔
بھارتیہ ریزروبینک کے صلاح ومشورہ سے بھارت سرکار نے ان سرمایہ کاروں کو ایشو قیمت سے فی 50 روپے (پچاس روپے محض) کی چھوٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو آن لائن درخواست دیتے ہیں اور ادائیگی ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے سے کی جاتی ہے، اسے سرمایہ کاروں کے لئے گولڈ بونڈ کی ایشو قیمت 5001 (پانچ ہزار ایک روپے صرف) فی گرام ہوگی۔
..................................
م ن، ح ا، ع ر
10-10-2020
U-6264
(Release ID: 1663467)
Visitor Counter : 127