ارضیاتی سائنس کی وزارت
شمالی انڈمان کے سمندر اور اس سے متصل مشرق – وسطی خلیج بنگال پر ہوا کا کم دباؤ
قوی امکان ہے کہ یہ مغرب - شمال مغرب کی طرف بڑھے اور کل 10 اکتوبر 2020 تک وسطی خلیج بنگال پر ہوا کے کم دباؤ کی شکل اختیار کر لے
Posted On:
09 OCT 2020 2:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی،09 اکتوبر ،2020 / بھارت کے موسمیات محکمے آئی ایم ڈی کے ، سمندری طوفان سے متعلق وارننگ جاری کرنے والے ڈویژن کے مطابق شمالی انڈمان کے سمندر اور نواحی علاقوں پر آج 9 اکتوبر 2020 کو صبح سویرے ہوا کا کم دباؤ تشکیل پا گیا۔ یہ شمالی انڈمان کے سمندر اور اس سے متصل مشرق وسطی خلیج بنگال پر آج 09 اکتوبر 2020 کو وقوع پذیر ہے۔ قوی امکان ہے کہ یہ مغرب ، شمال مغرب کی طرف بڑھ جائے اور شدت اختیار کر کے کل 10 اکتوبر 2020 تک وسطی خلیج بنگال پر ہوا کا کم دباؤ بن جائے۔
مغرب شمال مغرب کی طرف مزید آگے بڑھتے ہوئے قوی امکان ہے کہ یہ 12 اکتوبر 2020 کی صبح ہوا کے کم دباؤ کے طور پر شمالی آندھرا پردیش کے ساحل کو پار کر جائے ۔
اس کے تحت موسم پر مندرجہ ذیل اثرات رونما ہوں۔ یہ اثرات 9 سے 12 اکتوبر کے درمیان انڈمان کے سمندر جنوبی اور وسطی خلیج بنگال پر نیز 11 اور 12 اکتوبر 2020 کے دوران آندھرا پردیش ، اڈیشہ، تلنگانہ، اندرونی کرناٹک اور اس سے متصل مہاراشٹر میں مرتب ہونے کے امکانات ہیں۔
وارننگ :
(i) بارش کی وارننگ
- بارش (انڈمان اور نکوبار جزیروں پر)
9 اور 10 اکتوبر کو انڈمان و نکوبار جزیروں کی زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش جبکہ الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش ( 12 – 6.5سینٹی میٹر) ۔
- بارش (جزیرا نما بھارت اور ساحلی اڈیشہ پر)
10 اکتوبر 2020 کو ، اڈیشہ ، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ ، رائل سیمہ، اندرونی کرناٹک اور مراٹھ وارا میں کئی جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش جبکہ ساحلی آندھرا پردیش ، تلنگانہ اور اندرونی کرناٹک میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش۔
11 اور 12 اکتوبر 2020 کو ساحلی اڈیشہ ، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ ، کرناٹک مراٹھ وارا اور ویدربھ میں زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ، جبکہ ساحلی اڈیشہ، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ ، اندرونی کرناٹک، مراٹھ وارا اور ویدربھ کی الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان۔
(ii) ہوا سے متعلق وارننگ
9 اکتوبر کو انڈمان جزیروں ، انڈمان سمندر اور اس سے متصل مشرق وسطی خلیج بنگال پر 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی ہوائیں چلنے کا امکان جو 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کر سکتی ہیں؛ 11 اکتوبر کی شروعات سے 12 اکتوبر 2020 کی دوپہر سے پہلے مغرب وسطی ، خلیج بنگال اور اس سے متصل شمال مغربی خلیج بنگال ، جنوب مغربی خلیج بنگال اور اڈیشہ – آندھرا پردیش – تمل ناڈو اور پڈو چیری کے ساحلوں کے پاس اور ان سے کچھ دور 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جو 65 کلو میٹر فی گھنٹے کا رفتار بھی اختیار کر سکتی ہیں۔
11 اکتوبر کی شروعات سے 12 اکتوبر 2020 کی دوپہر سے پہلے تک خلیج منار پر ہوا کے جھکڑ 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل سکتے ہیں۔
(iii) سمندری حالات
9 اور 10 اکتوبر کو انڈمان کے سمندر اور اس سے متصل مشرق وسطی خلیج بنگال پر سمندری حالات خراب سے کافی خراب ہوں گے۔ 11 اکتوبر کی شروعات سے لے کر 12 اکتوبر 2020 کی دوپہر سے پہلے تک مغرب وسطی اور اس سے متصل شمال مغربی خلیج بنگال ، جنوب مغربی خلیج بنگال اور اڈیشہ – آندھرا پردیش – تمل ناڈو اور پڈو چیری کے ساحلوں پر اور ان سے کچھ دور خلیج منار پر بھی سمندری حالات خراب سے بہت خراب رہیں گے۔
(iv) ماہی گیروں کو تنبیہ
ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 9 اور 10 اکتوبر کو انڈمان کے سمندر اور مشرق وسطی خلیج بنگال ؛ 11 اکتوبر کی شروعات سے لے کر 12 اکتوبر 2020 کی دوپہر سے پہلے تک مغربی وسطی ، خلیج بنگال اور اس سے متصل شمال مغربی خلیج بنگال ، جنوب مغربی خلیج بنگال اور اڈیشہ – آندھرا پردیش – تمل ناڈو اور پڈو چیری کے ساحلوں پر اور ان سے کچھ دور اور خلیج منار پر سمندر میں نہ جائیں۔
جو ماہی گیر خلیج بنگال کے سمندر میں موجود ہیں انہیں ساحلوں پر واپس آنے کا مشورہ دیا جا تا ہے۔
موسم کے تازہ ترین حالات جاننے کے لیے براہ کرم دیکھیں : www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in اور www.mausam.imd.gov.in
جگہوں کے لیے مخصوص پیش گوئی اور تنبیہ کے لیے موسم ایپ ، زرعی موسم کے مشورے کے لیے میگھ دوت ایپ اور بجلی گرنے کی تنبیہ کے لیے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
6248U –
(Release ID: 1663405)
Visitor Counter : 151