ریلوے کی وزارت

مال برداری کے اعداد وشمار لگاتار متاثر کررہے ہیں اور گزشتہ برس کے مقابلے میں ریلویز کیلئے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کمائی اورلدائی کے لحاظ سے کافی آگے بڑھ رہے ہیں


اس سال مال کی لدائی میں 18فیصد کا اضافہ جبکہ مال برداری سے کمائی بھی گزشتہ سال کی اسی مدت کی کمائی کے مقابلے میں 250.71 کروڑ روپئے زیادہ ہیں

اکتوبر 2020 کے مہینے میں 8 اکتوبر 2020 تک بھارتی ریلویز کی لوڈنگ 26.14 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کی لوڈنگ 22.1 ملین ٹن کے مقابلے 18فیصد زیادہ ہے

تمام سطح پر اسٹیک ہولڈروں کے مابین اشتراک وتعاون کو مزید بہتر بنانے اور لوڈنگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے سیکٹر مخصوص میٹنگیں منعقد کی جارہی ہیں

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سیمنٹ، کوئلہ، بجلی، اسٹیل، خام لوہا اور آٹو موبائل کے صنعتی لیڈروں کے ساتھ میٹنگوں کا انعقاد

ریلویز کے ذریعے مال برداری کو مزید پُرکشش بنانے کیلئے متعدد مراعات/ڈسکاؤنٹس دیے جارہے ہیں

Posted On: 09 OCT 2020 6:09PM by PIB Delhi

مال برداری کے اعداد وشمار لگاتار متاثر کررہے ہیں اور گزشتہ برس کے مقابلے میں ریلویز کیلئے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کمائی اورلدائی کے لحاظ سے کافی آگے بڑھ رہے ہیں۔

مشن موڈ میں اکتوبر 2020 کے مہینے کیلئے 8 اکتوبر 2020 گزشتہ برس کی  لدائی اور کمائی سے تجاویز کرگئی۔

اکتوبر 2020 کے مہینے میں 8 اکتوبر 2020 تک بھارتی ریلویز کی لوڈنگ 26.14 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی لوڈنگ 22.1 ملین ٹن کے مقابلے 18فیصد زیادہ ہے۔اس مدت کے دوران بھارتی ریلویز نے سامان کی لوڈنگ سے 2477.07 کروڑ روپئے کمائے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کی کمائی 2226.36 کروڑ روپئے کے مقابلے میں 250.71 کروڑ روپئے زیادہ ہے۔

اکتوبر 2020 کے مہینے میں 8 اکتوبر 2020 تک بھارتی ریلویز کی لوڈنگ 26.14 ملین ٹن رہی جس میں 11.47 ملین ٹن کوئلہ ،  3.44 ملین ٹن خام لوہا، 1.28 ملین ٹن غذائی اجناس،1.5 ملین ٹن کھاد اور 1.56 ملین ٹن سیمنٹ (کلنکر کو چھوڑ کر) شامل ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریلویز کے ذریعے مال برداری کو مزید پُرکشش بنانے کیلئے متعدد مراعات/ڈسکاؤنٹس دیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ مال برداری کی نقل وحرکت میں بہتری کو ادارہ جاتی بنایا جائے گا اور آئندہ صفر پر مبنی نظام الاوقات میں  شامل کیا جائیگا۔

کووڈ-19 کو بھارتی ریلویز نے اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں اور کارکردگیوں کو بہتر بنانے کیلئے ایک موقع کے طور پر استعمال کیا ہے۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 6243



(Release ID: 1663341) Visitor Counter : 106