وزارت خزانہ
ڈی جی جی آئی نے آئی ٹی سی کے دھوکہ دہی دعووں اور کیش ریفنڈ کے توسط سے سرکاری خزانے کے ساتھ تقریبا 61 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کرنے والی ایکسپورٹر کمپنیوں کا پتہ لگایا
Posted On:
09 OCT 2020 12:32PM by PIB Delhi
ڈی جی جی آئی کے افسران نے خفیہ طور پر پتہ لگایا کہ کچھ ایکسپورٹر کمپنیاں غیر موجودہ اور فرضی فرموں یا ایسی فرموں جنہوں نے خود کسی بھی قسم کی خریداری نہیں کی ہے، کے انوائسز پر ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کا فائدہ اٹھانے میں لگی ہوئی ہیں۔ اس طرح حاصل کئے گئے آئی ٹی سی کا برآمداتی اشیا پر آئی جی ایس ٹی کی ادائیگی کرنے میں استعمال کیا گیا تھا جس کا بعد میں نقد واپسی ( کیش ریفنڈ) کے طور پر دعویٰ کیا گیا تھا۔ اس طرح سرکاری خزانے کو دوہرا نقصان پہنچایا جا رہا تھا- یعنی ایک طرف بغیر برآمدات کی گئی اشیا پر آئی ٹی سی لیا گیا اور دوسری طرف ایسی دھوکہ دہی کے طریقے سے آئی ٹی سی بھی نقد واپسی کے طور پر حاصل کی۔ اس طرح حاصل کی گئی آئی جی ایس ٹی کی نقد واپسی رقم تقریبا 61 کروڑ روپئے ہے۔
ڈی جی جی آئی ہیڈ کوارٹر نے ان ایکسپورٹر کمپنیوں اور ان کے مالک کے رہائشی مقامات کے ساتھ ساتھ مختلف سپلائی کرنے والی کمپنیوں پر 06.03.2020 کو چھاپے مارے۔ یہ پایا گیا کہ ان سپلائرز کمپنیوں نے مال کی سپلائی کئے بغیر ہی ان ایکسپورٹروں کو صرف بل فراہم کر دئیے تھے۔ ایکسپورٹروں نے ان فرضی بلوں پر آئی ٹی سی لے لیا تھا اور مال کی ایکسپورٹ دکھا کر اس پر ریفنڈ بھی لے لیا تھا۔ ان ایکسپورٹر کمپنیوں کے کنٹرولرز کو 06.03.2020 کو ڈی جی جی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ تاہم ، سپلائی کرنے والی فرموں کا لدھیانہ میں رہنے والا مالک مفرور تھا اور اسے پکڑا نہیں جا سکا تھا۔ مختلف سمن دینے کے باوجود وہ تفتیش کے لئے بھی پیش نہیں ہو رہا تھا۔ سپلائی فرموں کا مذکورہ مالک عادتا معاشی مجرم لگتا ہے اور اس کے اور اس کی کمپنیوں کے خلاف متعدد معاملات درج ہیں۔ اس سے قبل بھی اسے ڈی جی آر آئی کے ذریعہ جانچ پڑتال کے بعد ایک تجارتی دھوکہ دہی کے معاملے میں کوفےپوسا کے تحت احتیاطی نظربندی میں رکھا گیا تھا۔
ایک انتہائی قابل اعتماد جانکاری ملی تھی کہ مذکورہ شخص شملہ کے ایک مشہور فائیو اسٹار ہوٹل میں چھپا ہوا ہے۔ افسروں کی ایک ٹیم شملہ بھیجی گئی ، جس نے اسے اس ہوٹل سے 07.10.2020 کی صبح گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد اسے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جس نے اسے 14 دن کے لئے تہاڑ سنٹرل جیل ، نئی دہلی میں عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
**************
م ن۔ن ا ۔م ف
(09-10-2020)
U: 6237
(Release ID: 1663320)
Visitor Counter : 139