وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ کے ذریعے کھردونگلا درّہ، لیہہ میں اسکائی ڈائیو لینڈنگ

Posted On: 09 OCT 2020 6:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 09 اکتوبر: ہندوستانی فضائیہ کامریڈیئر، ٹیم کے جذبہ، جسمانی اور ذہنی شجاعت کی خصوصیات کو بڑھانے کے مقصد سے اپنے اہلکاروں میں مہم جویانہ سرگرمیوں کو ہمیشہ فروغ دیتی رہی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے صلاحیت سازی اور زمین سطح پر مہم جویانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہمیشہ کوششیں کی ہیں اور اس طرح نوجوان ایئر واریئرز کے لیے ایک ایسا ماحول تیار کیا ہے جس میں وہ مہم جویانہ سرگرمیوں کو انجام دے سکیں۔

ہندوستانی فضائیہ نے 08 اکتوبر، 2020 کو اپنی 88ویں برسی منائی۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے، ہندوستانی فضائیہ نے خود اپنے پرانے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے، کھردونگلا درّہ، لیہہ میں 17982 فٹ کی اونچائی سے اسکائی ڈائیو لینڈنگ کی، جو کہ اتنی اونچائی سے لینڈنگ کا نیا ریکارڈ ہے۔ وِنگ کمانڈر گجانند یادو اور وارنٹ آفیسر اے کے تیواری نے سی-130 جے طیارہ سے کامیابی کے ساتھ اسکائی ڈائیونگ چھلانگ لگائی اور 08 اکتوبر، 2020 کو کھردونگلا درّہ، لیہہ میں زمین پر اترے۔ آکسیجن کی سطح میں انتہائی کمی اور ہوا کی کم کثافت اور خطرناک پہاڑی علاقے میں اتنی بلندی سے لینڈنگ کرنا بہت زیادہ چنوتی بھرا کام ہے۔ دونوں ایئر واریئرز نے غیر موافق حالات کا سامنے کرنے میں شاندار پیشہ ورانہ صلاحیت، ہمت اور حوصلہ دکھایا اور ہندوستانی فضائیہ کا ایک نیا ریکارڈ بنانے میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

یہ انوکھی حصولیابی ایک بار پھر، چنوتیوں کے باوجود نئی بلندیوں کو چھونے کی ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے، جو کہ مشن، سالمیت اور برتری کے اپنے دستورالعمل پر قائم ہے۔

 

                                          **************

 

م ن ۔ ق ت   

U:6249


(Release ID: 1663232) Visitor Counter : 154