ارضیاتی سائنس کی وزارت

طوفان کے انتباہ پر مبنی متحر اثر والے نظام کو اس سیزن سے تجرباتی طورپر شروع کیا جائے گا: ڈاکٹر مرتیونجے موہاپاترا،ڈی جی ایم ،آئی ایم ڈی


نئے نظام کے حصے کے طورپر محل وقوع یا ضلع کے لئے مخصوص پیش گوءیوں اور انتباہ کو تیار کرکے ان کی ترسیل کی جائے: ڈی جی ایم،آئی ایم ڈی

این ڈی ایم اے نے ایک پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے ،جس کا موضوع ہے ،قومی  سمندری طوفان رسک تخفیف  پروجیکٹ (این سی آر ایم پی)۔اس پروجیکٹ کے تحت این ڈی ایم اے ،آئی ایم ڈی اور ساحلی ریاستوں کی ساجھے داری میں ویب پر مبنی ایک فعال مشکّل  رسک ایٹلس (ویب –ڈی سی آر اے)تیار کرےگا۔

Posted On: 08 OCT 2020 9:00AM by PIB Delhi

image0011001.jpg

آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ،ڈاکٹر مرتیونجے  موہاپاترا  نے کہا کہ بھارت  کا محکمہ موسمیات جلد ہی  طوفان کے انتباہ پر مبنی متحریک اثروالا ایک نظام لانچ کرے گا،جس کا مقصد اقتصادی  نقصانات اور ہرسال بھارت کی ساحلی ریاستوں میں آنے والے سمندری طوفانوں سے ہونے والے جائیداد کے نقصان کو کم کرنا ہے۔وہ‘گردابی طوفانوں کا تعاقب ’ کے موضوع پر بات کررہے تھے،جسے 6 اکتوبر 2020  کو انڈین سوسائٹی اآف ریموٹ سینسنگ (آئی ایس آر ایس) نے  عالمی خلائی ہفتے کےدہلی باب  کی تقریبات کے حصے کے طورپر منعقد کیا تھا۔

ڈاکٹر موہاپاترا نے اس بات کی نشاندہی کی کہ سمندری طوفان سے انفرااسٹرکچر کو ہونے والے نقصان میں پوری دنیا میں اضافہ  ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘‘بھارت کی ترقی پذیر معیشت کے ساتھ ،ہمارا  مقصد انفرااسٹرکچر اور جائیداد سے ہونے والے اقتصادی  نقصان کو کم کرنا ہے۔ڈائنامک امپیکٹ بیسڈ سائکلون وارننگ  کو اس موسم میں شروع کیا جائے گا۔’’

نئے نظام کے حصے کے طورپر مقام یا  ضلعوں سے متعلق خصوصی انتباہات،جو مقامی آبادی ،انفرااسٹرکچر ،سیٹلمنٹ ، زمین کے استعمال اور دیگر عناصر میں شامل ہیں،کوتیار اور ترسیل کیا  جائے گا۔ تمام ڈزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیاں متعلقہ ضلعوں کےلئے کارٹوگرافک ، جیولوجیکل اور ہائیڈروولوجیکل ڈاٹا کا وسیع  استعمال کریں گی۔

این ڈی ایم اے نے نیشنل گردابی  طوفان رسک تخفیف پروجیکٹ (این سی آر ایم پی) کے عنوان سے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت ، این ڈی ایم اے ساحلی ریاستوں کی حکومتوں کے اشتراک سے ویب پر مبنی فعال مشکّل رسک اٹلس (ویب ڈی سی آر اے) تیار کررہا ہے۔

اس سے پہلے دن میں ،آئی ایم ڈی نے ڈاکٹر مرتیونجے موہاپاترا کی صدارت میں ایک پری-سائکلون ایکسرسائز  میٹنگ منعقد کی تھی ،جس کا مقصد تیاریوں کا جائزہ لینا ، ضروریات کا جائزہ لینا ، سمندری طوفان کےموسم اکتوبر دسمبر 2020 کے لئے منصوبہ بنانا اور شراکت داروں کے ساتھ آئی ایم ڈی کے ذریعہ نئے اقدامات کا اشتراک  کرنا تھا۔اس میٹنگ میں آئی ایم ڈی کے ماہرین ، نیشنل سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فارکاسٹنگ (این سی ایم آر ڈبلیو ایف) ، انڈین ایئرفورس (آئی اے ایف) ، انڈین نیوی (آئی این) ، سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) ، انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی ، انڈین نیشنل سنٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز (آئی این سی او آئی ایس) ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (این ڈی ایم اے) ، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) ،ماہی گیری کے محکمے، وقت کی پابندی سیل  اور  ہندوستانی ریلوے نے شرکت کی۔

قدرت پر سمندری طوفان کا کئی طرح سے خطرناک اثر ہوتا ہے اور اس لئے  اس طرح وہ متاثرہ خطے میں بیک وقت  شدید بارش ،تیز ہوائیں  اور طوفانوں میں اضافے کا سبب بنتے  ہیں اور اس سے زمین جائیداد کا شدید نقصان بہت زیادہ ہوسکتا ہے۔ یہ نقصان مکانات ،سڑکوں،کھیتوں ،زرعی زمین،پبلک انفرا اسٹرکچر اور بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن لائنس   کی شکل میں ہوسکتا ہے،جو مجموعی طورپر متاثرہ کنبوں ،مقامی انتطامیہ اور ریاستی حکومتوں پر معاشی  بوجھ میں اضافہ کرے گا۔

image002CNL9.jpg

 

حالیہ برسوں میں بہتر ٹکنولوجی اور سیٹلائٹ سے متعلق ہدایت والے اعداد و شمار کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ، آئی ایم ڈی نے سمندری طوفانوں کی بہتر پیش گوئی اور بروقت انتباہ جاری کیا ہے۔ گزشتہ برسوں میں طوفان کی ایڈوانس اور درست  پیش گوئیو ں اور  ڈیزاسٹر منجمنٹ ایجنسیوں کی کوششوں نے سمندری طوفانوں سے ہونے والی شرح اموات کو کم کرنے میں بہترین کردار ادا کیا ہے۔ سمند کےحالات اور مانسون کے بعد اکتوبر اور نومبرمہینوں میں گردابی  طوفان کےلئے سازگار  موسم فراہم ہوتا ہے ،جس میں  خصوصاً ساحلی آندھرا پردیش،اوڈیشہ اور مغربی بنگال  کے مشرقی ساحل اور گجرات کے مغربی ساحل شامل ہیں۔

ڈاکٹر موہاپاترا نے اس موقع پر گردابی طوفان کے تمام  پہلوؤں پر ایک تفصیلی پیش کش دی ۔

*************

( م ن۔  ام (

09-10-2020

 U. No. 6216



(Release ID: 1662987) Visitor Counter : 151