وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر تعلیم نے آئی آئی آئی ٹی شری سٹی میں میٹی-فنڈیڈ ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹر، گیان سرکل ونچرز کا ورچوولی افتتاح کیا
Posted On:
08 OCT 2020 5:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 08 اکتوبر: مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، شری سٹی (چتّور)، آندھرا پردیش کے میٹی فنڈیڈ ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹر (ٹی بی آئی)، گیان سرکل ونچرز کا ورچوولی افتتاح کیا۔ جناب امت کھرے، سیکریٹری، اعلی تعلیم، جناب اجے پرکاش ساہنی، سیکریٹری، میٹی؛ جناب ستیش چندر،اسپیشل چیف سیکریٹری، اعلیٰ تعلیم، حکومت آندھرا پردیش؛ جناب بالا ایم ایس، چیئرمین، بورڈ آف گورنرز، آئی آئی آئی ٹی شری سٹی چتّور؛ جناب شرینواس سی راجو، چیئرمین، شری سٹی؛ پروفیسر جی کنّا بیرن، ڈائرکٹر، آئی آئی آئی ٹی شری سٹی چتّور اور وزارت کے سینئر اہلکار اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر بولتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ اختراع ہی وہ انجن ہے جو ملک کی ترقی کو تقویت فراہم کرتا ہے۔ ہمیں اختراع اور سرمایہ کاری کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم خود کفیل بن سکیں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں قائد بنے رہیں۔ یہ ’گیان سرکل وینچرز‘ جیسے مراکز ہی ہیں، جن کے اندر نوجوان ذہنوں میں مہم جوئی کی صلاحیت پیدا کرنے اور انہیں کامیاب اینوویٹرز بننے میں مدد کرتے ہیں۔
مہم جوئی کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے، 2020 میں، آئی آئی آئی ٹی شری سٹی ٹی بی آئی، گیان سرکل ونچرز کو شروع کر رہا ہے۔ جناب پوکھریال نے بتایا کہ گیان سرکل ونچرز ٹیکنالوجی انکیوبیشن اینڈ ڈیولپمنٹ آف آنٹے پرینیئرز (ٹی آئی ڈی ای 2.0) انکیوبیشن سنٹر کے طور پر کام کرے گا، جیسا کہ وزارت اطلاعاتی ٹیکنالوجی نے منظور کیا ہے۔
جناب پوکھریال نے کہا کہ گیان سرکل ونچرز سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچہ اور سرپرستی کے ذریعے متعدد مراحل میں امداد فراہم کرکے اختراع اور اسٹارٹ اپ کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ ٹی بی آئی میں ایک صلاح کار کمیٹی ہوگی جس میں سرکردہ صنعت کار، سرمایہ کار اور تکنیکی ماہرین شامل ہوں گے۔ وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ انکیوبیٹر سماج کے مطابق سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ نوکریوں کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔
اس موقع پر بولتے ہوئے جناب کھرے نے کہا کہ آئی آئی آئی ٹی شری سٹی معاشرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اساتذہ اور طلبہ کو اپنی استعداد کو بروئے کار لانے میں مدد کرتا ہے۔ ہم سات طریقوں سے مہم جوئی اور اختراع کو آگے بڑھاتے ہیں۔ آئی آئی آئی ٹی شری سٹی وزارت تعلیم کے اینوویشن سیل کا ایک حصہ رہا ہے اور اس نے انسٹی ٹیوٹ اینوویشن کونسل قائم کیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی آئی آئی ٹی شری سٹی نے ایک طلبہ کو اختراعی خیالات کی تشکیل اور انہیں تجارتی مواقع میں بدلنے کے قابل بنانے کے لیے ایک مہم جوئی شعبہ (ای-سیل) بھی قائم کیا ہے۔ ای-سیل طلبہ کو اس بات کی تربیت فراہم کرتا ہے کہ سماجی ذمہ داری کے ساتھ کیسے ایک کامیاب سرمایہ کار بننا ہے۔ جناب کھرے نے امید ظاہر کی کہ میٹی سے امداد یافتہ ٹی بی آئی- گیان سرکل ونچرز سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر اور سپورٹ کے ذریعے متعدد مراحل میں اینوویٹرز اور اسٹارٹ اپس کو تعاون فراہم کرے گا۔ یہ اساتذہ اور طلبہ کی اختراعات کو کاروبارہ کا ذریعہ بنانے میں بھی مدد کرے گا۔
سیکریٹری، میٹی، جناب اجے پرکاش ساہنی نے کہا کہ آئی آئی آئی ٹی شری سٹی تعلیم اور صنعتوں کے اشتراک کی بہترین مثال ہے اور یہ اختراع کے شعبہ میں عظیم کارنامے انجام دے رہے ہیں۔
**************
م ن ۔ ق ت
U: 6205
(Release ID: 1662965)
Visitor Counter : 229