عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے کہا، نئے زرعی سدھاروں سے  بہت دور علاقوں، دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں  رہنے والے ہندستانی کسانوں کی  زندگی  گزر بسر آسان ہوگی

Posted On: 08 OCT 2020 5:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 اکتوبر  2020/ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہاکہ  نئے زرعی سدھاروں سے ہندستانی کسانوں ،  خصوصی طور پر  بہت دور  علاقوں، دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والے کسانوں کی زندگی کے گذر بسر میں آسانی ہوگی۔

رام بن اور اودھم پور ضلعوں کے مختلف بلاکس کے تحت  سرپنچوں، پنچوں اور پنچایتوں کے   علاقائی کارکنان کے ساتھ    بات چیت کے دوران ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کہا کہ نئے  زرعی   ضابطے کسان  معاشرے کے لئے  ایک نئی تحریک کی شروعات ہے  ، خصوصی طور  سے دشوار اور  سرحدی علاقوں کے کسانوں کے لئے ،  جنہیں ہمیشہ  دشوار حالات اور نقل و حمل کئ مسئلہ کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیا نظام  ان کسانوں کے لئے  نئے متبادل کھولے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ  ماضی میں کئی کسان   فصل کاٹنے کے بعد  اپنی فصل  کا ذخیرہ کرتے تھے اور   پھر کچھ بچیولیوںکے ذریعہ بیچنے کے لئے انتظام کیا کرتے تھے کیونکہ  انکے پاس   اپنی فصل کو بیچنے کے لئے بازار تک لے جانے کے لئے مناسب  آمدروفت کے ذرائع  یا  مناسب وسائل نہیں تھے۔

 انہوں نے کہاکہ    نئے نظام کے تحت  کسان وسائل کے ذریعہ   خریداری کا انتظام کرسکتےہیں    یا اپنی کھیتی کے لئے با ن سمجھوتے کے متبادل کا فائدہ  اٹھاسکتےہیں۔

حزب اختلاف کے ذریعہ یہ  مخالف تشہیر  کی  مودی سرکاری  موجودہ زرعی اپج اور مویشی دھن تقسیم سمیتی (اے پی ایم سی)  مراکز اورمنڈیوں کو بندکرنے جارہی ہے ، اس کا جواب دیتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ،  حقیقت میں مرکزی حکومت کے ذریعہ  نئے مراکز کھولنے کے عمل کی ضرورت اور  مانگ کی بنیاد پر مختلف مقامات پر  آج بھی  چل رہا ہے۔  انہوں نے کہاکہ  ، آج کے نوجوان  تعلیم یافتہ اور ٹکنالوجی کے حامی اور اس  کا استعمال جاننے والے کسان پہلے کے نظام  سے نہیں جڑنا چاہتے  اور وہ  اپنے متبادل استعمال کرنے کی  آزادی کے  حق دار ہیں۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-6204



(Release ID: 1662955) Visitor Counter : 72