سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر۔ آئی ایم ایم ٹی نے اپنا 57 واں یوم تاسیس منایا


ڈاکٹر ہرش وردھن نے لوگوں کی زندگیوں میں اچھی تبدیلی لانے کے لئے سائنسدانوں سے نئے ویژن، از سر نو سوچنے اور تحقیق کے لئے غور وفکر کرنے کی اپیل کی

Posted On: 08 OCT 2020 5:07PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر۔ آئی ایم ایم ٹی (انسٹی ٹیوٹ آف منرلز اینڈ مٹیریلس ٹکنالوجی) ، بھونیشور نے آج یہاں ایک ورچوئل تقریب میں اپنا 57 واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر سائنس وٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس اور صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر شیکھر سی منڈے ، سیکریٹری ڈی ایس آئی آر اور ڈی جی ، سی ایس آئی آر مہمان اعزازی کے طور پر موجود تھے جبکہ پروفیسر ایس باسو ، ڈائریکٹر ، سی ایس آئی آر-آئی ایم ایم ٹی ، ڈاکٹر اے کے ساہو ، چیئرمین ، فاونڈیشن ڈے سلبریشن کمیٹی اور متعدد دیگر سائنس دان ، عہدیدار اور عملہ کے ممبران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مجازی طور پر پروگرام میں شامل ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PZ0B.jpg

 

 

اس موقع پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ادارہ کی سالانہ رپورٹ 2019-2020 کا اجرا ءکیا۔ انہوں نے سی ایس آئی آر۔ آئی ایم ایم ٹی کا ویڈیو اور سی ایس آئی آر۔ آئی ایم ایم ٹی کا تھیم سانگ بھی جاری کیا۔ وزیر موصوف نے سی ایس آئی آر۔ آئی ایم ایم ٹی کی ویب سائٹ اور ادارے کی ای۔ نمائش کا ابھی افتتاح کیا۔

(http://events.immt.res.in/relreport/)

(http://events.immt.res.in/relvideo/)

(http://events.immt.res.in/relthemesong/)

(http://events.immt.res.in/relwebsite/)

(http://events.immt.res.in/relexhibition/)

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046KMN.jpg

آئی ایم ایم ٹی کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) ، نئی دہلی کی ایک اولین قومی تجربہ گاہ ہے۔ یہ ادارہ ہندوستان کی معدنیات ، مواد اور دیگر قدرتی وسائل کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے تئیں وقف ہے۔ ریجنل ریسرچ لیبارٹری (آر آر ایل) بھوبنیشور کے نام سے اسے سال 1964 میں قائم کیا گیا تھا جسے بدل کر 13 مئی 2007 کو ایک نئے مینڈیٹ ، ویژن اور فوکس کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ آف منرلز اینڈ مٹیریلس ٹکنالوجی (آئی ایم ایم ٹی) کے نام سے منسوب کیا گیا۔

 

آئی ایم ایم ٹی میں آر اینڈ ڈی کا بنیادی زور ہندوستانی صنعتوں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ مقامی قدرتی وسائل کے تجارتی استعمال کے لئے ایڈوانسڈ عمل کے بارے میں جانکاری اور مشاورتی خدمات فراہم کرتے ہوئے خود انحصاری کے چیلنجوں کا مقابلہ کریں جبکہ بیک وقت سائنس اور انجینئرنگ ایپلی کیشنز کے شعبوں میں اعلی صلاحیت کی بنیادی تحقیق بھی کریں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے سی ایس آئی آر۔ آئی ایم ایم ٹی کو مبارکباد پیش کی اور سائنسدانوں کی اس بات کے لئے ستائش کی کہ انہوں نے سائنسی طریقے سے فضلہ مواد کو دولت میں بدل دیا۔ انہوں نے کہا کہ سائنس انسانیت کو درپیش ہر مسئلے کے حل تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہندستانی سائنسدانوں نے ہمیشہ سے بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات انجام دی ہیں جب بھی صورتحال اس کی متقاضی رہی ہے۔ انہوں نے ملک میں کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے جدید نظریات اور مصنوعات پیش کرنے کے لئے مختلف اداروں میں تمام سائنس دانوں کی عظیم شراکت کو یاد کیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے لوگوں کی زندگیوں میں اچھی تبدیلی لانے کے لئے سائنسدانوں سے نئے ویژن، از سر نو سوچنے اور تحقیق کے لئے غور وفکر کرنے کی اپیل کی۔

ڈاکٹر شیکھر منڈے نے رواں سال کے اوائل میں طوفان امفان کے دوران لوگوں کی پریشانیوں کے خاتمے کے سلسلے میں سی ایس آئی آر - آئی ایم ایم ٹی کے تعاون پر روشنی ڈالی ، اس کی متعدد ٹیکنالوجیز ، خاص طور پر پانی صاف کرنے وغیرہ کے بارے میں۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ آئی ایم ایم ٹی نے پینے اور صنعتی پانی کے ذرائع کی کیمیائی اور حیاتیاتی جانچ کے لئے ایک این اے بی ایل کے منظور کردہ امتیازی مرکز قائم کیا ہے۔ آئی ایم ایم ٹی کا واٹر فلٹریشن میڈیا ، جو مشہور طور پر "ٹرافل" کے نام سے جانا جاتا ہے ، واٹر ٹریٹمنٹ ٹکنالوجی کے لئے انتہائی کم لاگت کا حل فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ، آئی ایم ایم ٹی راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی) کے تحت اوڈیشہ کے خواہش مند ضلع نورنگ پور میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کثیر لیب فارم پر مبنی ایس اینڈ ٹی مداخلت پروگرام کی قیادت کررہی ہے۔

 

**************

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U: 6200


(Release ID: 1662954) Visitor Counter : 135