وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ کے ایڈوانسڈ ہلکے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ احتیاطی لینڈنگ

Posted On: 08 OCT 2020 4:07PM by PIB Delhi

 

بھارتی فضائیہ کا ایک ایڈوانسڈ ہلکا ہیلی کاپٹرفضائیہ اسٹیشن سرساوا سے معمول کے ایک تربیتی مشن کے لئے اڑان پر تھا۔ سرساوا سے تقریبا 30 نوٹیکل مل کی دوری پر ہیلی کاپٹر میں ایک تکنیکی خرابی آ گئی اور ائیرفیلڈ کے جنوب میں احتیاطی لینڈنگ کی۔ پائلٹوں کے ذریعہ کی گئی کارروائی فوری اور درست تھی۔ کسی بھی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فضائیہ اسٹیشن سرساوا سے ریکوری ٹیم کو فورا بھیجا گیا تھا۔

**************

 

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U:6199


(Release ID: 1662841) Visitor Counter : 159