امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ کووڈ۔ 19 کے خلاف جنگ میں وزیر اعظم مودی کی عوامی تحریک میں شامل ہوں


''عالمی سطح پر کووڈ ۔19 جیسی وبائی بیماری کا مقابلہ اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب ملک کے تمام لوگ ایک ساتھ آئیں''

''آئیے ہم سب وزیر اعظم مودی کے ذریعہ شروع کی گئی اس عوامی تحریک میں شامل ہوکر کووڈ 19 کے خلاف لڑنے کے لئے متحد ہوجائیں اور سبھی کو اس وبائی بیماری کے تئیں بیدار کرکے ہندوستان کو کووڈ 19 سے پاک بنانے میں اہم کردار ادا کریں''

''کووڈ-19 سے خود کو بچانے کے لئے صرف تین ہی منتر ہیں: ایک ماسک پہننا ، دو میٹر کی سماجی دوری اختیار کرنا اور کثرت سے ہاتھ دھونا''

''وزیر اعظم مودی کے ان تینوں حفاظی منتروں پر عمل کر کے نہ صرف خود کو محفوظ رکھیں بلکہ اپنے کنبہ ، دوستوں اور ساتھیوں کو بھی کووڈ۔ 19 سے محفوظ رکھیں''

Posted On: 08 OCT 2020 1:32PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سبھی سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ۔ 19 کے خلاف جنگ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی عوامی تحریک میں شامل ہوں۔

اپنے کئی ٹویٹ میں جناب امت شاہ نے کہا ، "کووڈ ۔19 جیسی عالمی وبائی بیماری کا مقابلہ اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب ملک کے تمام لوگ ایک ساتھ آئیں۔ آئیے ہم سب وزیر اعظم مودی کے ذریعہ شروع کی گئی اس عوامی تحریک میں شامل ہوکر کووڈ 19 کے خلاف لڑنے کے لئے متحد ہوجائیں اور سبھی کو اس وبائی بیماری کے تئیں بیدار کرکے ہندوستان کو کووڈ 19 سے پاک بنانے میں اہم کردار ادا کریں''۔

انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ"-19 سے خود کو بچانے کے لئے صرف تین ہی منتر ہیں: ایک ماسک پہننا ، دو میٹر کی سماجی دوری اختیار کرنا اور کثرت سے ہاتھ دھونا۔ وزیر اعظم مودی کے ان تینوں حفاظی منتروں پر عمل کر کے نہ صرف خود کو محفوظ رکھیں بلکہ اپنے کنبہ ، دوستوں اور ساتھیوں کو بھی کووڈ۔ 19 سے محفوظ رکھیں''۔

 

 

**************

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U:6198



(Release ID: 1662820) Visitor Counter : 152