وزارتِ تعلیم

وزیر تعلیم کل 4 نو تعمیر شدہ کے وی عمارتوں کا افتتاح کریں گے

Posted On: 07 OCT 2020 5:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 07 ستمبر، 2020: وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک 8 اکتوبر 2020 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے 4 کیندریہ ودیالیوں کی نو تعمیر شدہ عمارتوں کا ورچووَل افتتاح کریں گے۔ چار کے وی عمارتیں جن کا افتتاح عمل میں آنا ہے، ان میں کے وی نیا گڑھ (اڈیشہ)، کے وی ماہل ڈیہا، رائے رنگ پور (اڈیشہ)، کے وی ہنومان گڑھ (راجستھان) اور کے وی نمبر 3 فریدآباد (ہریانہ) کے نام شامل ہیں۔

تقریباً 68.60 کروڑ روپئے کی مجموعی لاگت سے تعمیر شدہ یہ چار کیندریہ ودیالیے اب تک عارضی عمارتوں میں کام کر رہے  تھے۔ تقریباً 4000 طلبا کو اڈیشہ، ہریانہ اور راجستھان میں ان نو تعمیر شدہ عمارتوں سے فائدہ حاصل ہوگا۔

کے وی کی تمام تر چاروں نئی عمارتیں گرین بلڈنگ قوائد کے مطابق ہی تعمیر کی گئی ہیں اور ان عمارتوں میں زیادہ سے زیادہ پانی کی بچت کو یقینی بنانے کے لئے بارانی پانی کو بروئے کار لانے کا نظام بھی فراہم کرایا گیا ہے۔ یہ عمارتیں دیویانگ افراد کی آسان آمدو رفت کو ذہن میں رکھتے ہوئے تعمیر کی گئی ہیں۔ یہاں کھیل کود اور جسمانی ورزش کے لئے وافر گنجائش رکھی گئی ہے تاکہ طلبا کی فٹ رہنے کے تئیں حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

ورچووَل افتتاحی تقریب کے دوران مرکزی وزیر تعلیم بھی مقامی اجتماع اور دیگر عمائدین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے خطاب کریں گے۔

 

***************

م ن۔ا ب ن

U-6175



(Release ID: 1662681) Visitor Counter : 109