کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے کہاکہ تجارت اورمعیشت ہندوستان ۔ یورپی یونین کے ساجھیداری کےسب سے  اہم ستون ہیں


ایف ٹی اے  کی سمت میں یوروپی یونین کے ساتھ کام کرنے کے لئے پر امید 

مستحکم  اورپائیدارعالمی سپلائی چین کے لئے ہندوستان بھروسہ مندساجھیداربن سکتاہے اورمختلف ملک ہندوستان کے ساتھ کام کرسکتے ہیں

Posted On: 07 OCT 2020 7:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،7اکتوبر :ریلوے اورتجارت وصنعت کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے کہاہے کہ تجارت اور معیشت ہندوستان ۔ یوروپی یونین (ای یو) ساجھیداری کے سب سے اہم ستونوں میں سے ایک ہے ۔ یوروپی یونین ۔ ہندوستان مشترکہ اقتصادی ترقی کے موضوع پرسفارتی اورصنعتی قیادت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آج انھوں نے کہاکہ ہمیں ایف ٹی اے کے لئے یوروپی یونین کے ساتھ کام کرنے کی امید ہے جو بہترنتائج کے لئے ترجیحی تجارتی معاہدے کے آغاز سے ممکن ہے ۔

جناب گوئل نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ہم نے پورے یوروپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتربنایاہے ۔بھارت یوروپی یونین کے ساتھ سفارتی تعلقات کو فروغ دینے والے پہلے ملکوں میں سے ایک ہے اورہم نے دوستی کا ہاتھ بڑھایاہے ۔انھوں نے مزید کہاکہ یوروپی یونین کے عوام کےساتھ ہماری دوستی وزیراعظم نریندرمودی اوریوروپی یونین کے رکن ملکوں کے کئئ لیڈروں کے ساتھ ان کی کیمسٹری حقیقت میں قابل ستائش ہے ۔ ہماری ساجھیداری سیاسی ، اختراعی اورثقافتی اشتراک سے آگے بڑھ چکی ہے ۔ ہم دونوں ہی فطری ساجھیدارہیں جو تمام اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں ذمہ دارعالمی شہری کے طورپر کام کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ ہم یقین کرتے ہیں کہ اہم معاملات کا حل تلاش کرنے کے لئے یوروپی یونین اوربھارت دوانتہائی اہم فریق ہیں ۔

وزیرموصوف نے 3-آرکے طریقہ کارکو مستحکم کرنے پرزوردیاجو یوروپی یونین -بھارت اپنارہے ہیں جس میں  توانائی کی بحالی ، نئی دریافت اور نئے انداز کو اپنانا شامل ہے ۔ انھوں نے کہاکہ یوروپ اوربھارت کے درمیان تجارت کی رکاوٹوں کو ختم کرنا آگے بڑھنے کے لئے ضروری ہے ۔ جناب گوئل نے کہاکہ یوروپی یونین بھارت کا سب سے بڑاساجھیداربلاک ہے جس کی 2019میں تقریبا 105ارب ڈالرکی تجارت ہوئی ہے ۔ یہ بھارتی برآمدات کا بھی دوسرا سب سے بڑا مقام ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ  متوازن تجارت اورسرمایہ کاری کے معاہدوں کے لئے کام کرناہے ۔ جولائی ، 2020میں 15ویں بھارت یوروپی یونین سربراہ کانفرنس کے دوران ہم نے یوروپی ۔ بھارت کلیدی ساجھیداری کو منطوری دی تھی جو مستقبل میں ہمارے تعاون کی رہنمائی کی ۔

جناب گوئل نے کہاکہ کووڈ 19بحران سے نمٹنے کے لئے ، چاہے وہ مختلف  یوروپی ملکوں کو درپیش ادویات کی سپلائی کی ضرورت ہو یا کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے دیگراشیاکی سپلائی کی ضرورت ہو ، بھارت اوریوروپی یونین نے مل کر کام کیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ لاک ڈاون کے دوران ہمارے اطلاعاتی تکنالوجی کے سیکٹرنے مسلسل کسی رکاوٹ کے بغیریوروپی کاروبار کی خدمت انجام دی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہم نے اپنے تمام بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اس لئے بھارت بھروسہ مند ساجھیداریوروپی  یونین کی جانب دیکھ رہاہے ۔ عالمی وباکے دوران بھارت نے اپنے کسی بھی دوست کو محروم نہیں کیاہے ۔

کووڈ 19کے بارے میں جناب گوئل نے کہاکہ جب اس مسئلے سے بھارت میں نمٹنے کی بات آتی ہے توہم لاک ڈاون کردیتے ہیں تاکہ ہم زندگیوں کو بچاسکیں اورخود کو کووڈ سے لڑنے کے لئے تیارکرسکیں ۔ وزیرموصوف نے کہاکہ ہم نے ان لاک کا عمل جون سے شروع کردیاہے ۔ لوگوں کی زندگی اورروزگاربچانے کے لئے جب ہم آگے بڑھتے ہیں توہم نے صورت حال کے پیش نظرکام کیاہے ۔ اس کے فوائد ہمیں دنیا میں سب سے زیادہ صحتیابی کی شرح اورشرح اموات میں سب سے کم کے طورپر نظرآرہے ہیں ۔ پوری دنیا میں ہماری صحتیابی  کی شرح سب سے بڑی شرحوں میں سے ایک ہے ۔

وزیرموصوف نے کہاکہ اب جب کہ ہم نے معیشت کو کھول دیاہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ بھارت تیزی سے تبدیل ہورہاہے ، اس کی اقتصادی صورت حال بحال ہورہی ہے اورتیزی سے معمول پرواپس آرہی ہے ۔ حال ہی میں ہم نے این -95ماسک اورپی پی ای کٹ کی برآمدات پرعائد پابندیاں ختم کردی ہیں ۔ستمبر کے مہینے میں اشیاء اور مصنوعات کے سیکٹرمیں پچھلے سال کے اسی  مدت کے مقابلے 5.27فیصد کا اضافہ ہواہے ۔ ستمبر 2020میں پچھلے سال کے مقابلے بجلی کے استعمال میں 4.6فیصد کا اضافہ ہواہے ۔ عالمی تجارت میں بھی بھارت کی موجود گی کو محسوس کیاگیاہے ۔ اشیااورمصنوعات کے سیکٹرمیں ستمبر ، 2020میں ہم نے پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 5.27فیصد کی ترقی ہے ۔ ستمبر کے مہینے میں اور اکتوبر کے پہلے 6دنوں میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 15فیصد کا اضافہ درج کیاگیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ بھارتی معیشت نہ صرف معمول کی جانب لوٹ رہی ہے بلکہ اس میں 15فیصد کا اضافہ ہواہے ۔ انھوں نے کہاکہ بھارتی معیشت نہ صرف معمول پرآنے کے لئے تیارہے بلکہ وزیراعظم کے ذریعہ عوام کواورصنعت کوآتم نربھربھارت پیکیج کے لئے تفویض کردہ راحت سے بھی فیض حاصل ہواہے ۔ حکومت نے زراعت ، لیبر ، دفاع ، خلائی تکنالوجی ، کان کنی ، توانائی کے شعبوں میں بھی کئی اصلاحات کی ہیں ۔

***************

                                                                                                                                         

)م ن۔وا۔ ع آ:)

U-6184



(Release ID: 1662659) Visitor Counter : 237