پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
بھارت اُبھرتی ہوئی معیشتوں کے لئے ایک رول ماڈل بنتا جارہا ہے:دھرمیندر پردھان
Posted On:
07 OCT 2020 7:45PM by PIB Delhi
پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ملک کے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک خوشحال اور خود کفیل بھارت بنانے کے لئے اپنا تعاون دیں۔ آج پی ایچ ڈی سی سی آئی کے ذریعے ‘‘آتم نر بھر بھارت کی تعمیر’’کے موضوع پر ایک ویب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم کے وژن آتم نر بھر بھارت اور بھارت کو مینوفیکچرنگ کےایک عالمی مرکز میں تبدیل کرنے میں اس کے رول پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف اپنی ضرورتیں ، بلکہ دنیا کی ضرورتیں پوری ہوں گی۔
جناب پردھان نے کہا کہ آج بھارت اُبھرتی ہوئی معیشتوں کے لئے ایک رول ماڈل بنتا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری توجہ سماج میں آخری شخص تک کی خدمت کرنا اور حقیقی طورپر آتم نر بھر بھارت کا ہدف حاصل کرنا ہے۔بھارت قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، اس کے پاس زیادہ آبادی کا فائدہ ہے، وسیع طورپر بندرگاہیں دستیاب ہیں ، جو کاروبار اور صنعتوں کا ایک سازگار ماحول فراہم کرتی ہیں۔ہم اکیسویں صدی کا بھارت تعمیر کرنے کے لئے کام کررہے ہیں، جو نہ صرف اپنی ضروریات ، بلکہ دنیا کی ضروریات کو بھی پورا کرنے کے قابل ہو۔
وزیر موصوف نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی سودیسی تحریک اور ڈانڈی مارچ آتم نر بھر بھارت کی ایک واضح مثال ہے، جو آتم نربھرتا کے فلسفے کو آگے بڑھانے کی قوت ہے اور یہ ایک زیادہ لچکدار اور خود کفیل بھارت تعمیر کرنے کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا بحران نے ملک کے شہریوں کے جذبے کو ختم نہیں کیا ہے اور ملک کی معیشت بحالی کے راستے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے مہینے جی ایس ٹی کی وصولی پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران ہوئی وصولی سے 4 فیصد زیادہ ہے، ریلوے کے کرایے میں 15 فیصد کا ا ضافہ ہوا ہے اور برآمدات میں 5 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت بھی معمول کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت بھارت کو مینوفیکچرنگ کا ایک مرکز بنانے اورعلم پر مبنی معیشت کی جانب بڑھنے کے لئے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کا کاروبار کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے صرف عوام کی بہبود پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت نے شفاف ضابطے اپنا کر ، بدعنوانی ختم کرکے دولت پیدا کرنے والوں کے احترام کے ساتھ کاروبار میں آسانی کے لئے اقدامات کئے ہیں۔پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے سیکٹر میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کے کنکشن 95 فیصد آبادی تک پہنچ گئے ہیں، جس میں 8 کروڑ سے زیادہ غریب کنبے بھی شامل ہیں۔اس سال اپریل میں بی ایس-6معیار کا ایندھن متعارف کرایا گیا ہے، توانائی کے لئے انصاف کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اسٹیل کاسیکٹر بھی ملک کی برآمدات میں اضافے کے لئے تعاون کررہا ہے۔
********
م ن۔وا۔ن ع
(U: 6177)
(Release ID: 1662629)
Visitor Counter : 119