وزارت آیوش

کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے آیوروید اور یوگا پر مبنی نیشنل کلینکل مینجمنٹ پروٹوکول کا صحت اور آیوش وزرا کے ہاتھوں مشترکہ طور پر اجراء

Posted On: 06 OCT 2020 2:36PM by PIB Delhi

 

 نئی دہلی 06  اکتوبر :   

کووڈ ۔19 کی روک تھام کے لئے آیوروید اور یوگا پر مبنی نیشنل کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول کا اجرا صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اور آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) شری شری پد یسو نائک نے آج مشترکہ طور پر کیا۔ ڈاکٹر راجیو کمار ، وائس چیئرمین ، نیتی آیوگ نے بھی اس ورچوئل پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ماہرین اور دیگر قومی تحقیقی تنظیموں نے بین موضوعاتی کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات کے مطابق کووڈ ۔19 کی روک تھام کے لئے آیور وید اور یوگا پر مبنی نیشنل کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول تیار کیا ہے جو کووڈ 19 کے خلاف ہماری لڑائی کو مزید تقویت بخشے گا۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شری شری پد نائک نے کہا کہ وزارت آیوش نے اس اقدام کے لئے حکمت عملی وضع کرنے اور تیار کرنے کے لئے سینئر ماہرین کے ایک گروپ کے ساتھ ایک بین موضوعاتی آیوش ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت آیوش نے کووڈ- 19 کی روک تھام اور اس میں کمی لانے کے لئے آیوش کے رول کو سمجھنے کے لئے کئی طبی اور مشاہداتی مطالعات کئے ہیں۔

یہ پروٹوکول کووڈ۔ 19 کی روک تھام میں ایک سنگ میل ہے۔ کووڈ 19 کی روک تھام کے لئے آیور وید اور یوگا پر مبنی نیشنل کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول کی اہمیت یہ ہے کہ یہ کووڈ 19 کے کلینکل مینجمنٹ کے لئے آیوروید اور یوگا پر مبنی حل کی تعیناتی کے ارد گرد ابہام کو ختم کرتا ہے۔

اس پروٹوکول سے کووڈ ۔19 کی روک تھام کے لئے آیوش حل کو مرکزی دھارے میں تعاون ملنے کی امید ہے اور یہ عوام کے لئے بے حد فائدہ مند ثابت ہوں گے کیوں کہ یہ حل آسانی سے قابل رسائی ہیں اور وبائی مرض سے پیدا ہونے والی مشکلات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

دنیا بھر میں اس وبا کا قہر جاری ہے۔ کئی ملکوں کے ذریعہ نگہداشت کے معیار کے ساتھ ساتھ روایتی تدبیروں کو ضم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک میں کووڈ 19 سے نمٹنے کے سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں سے مل رہے تجربے یہ بتاتے ہیں کہ آیوروید اور یوگ کووڈ-19 کے لئے معیاری احتیاطی تدابیر کو فروغ دینے کے لئے اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر وی کے پال، رکن، نیتی آیوگ، جناب راجیش بھوشن، سکریٹری ( صحت اور کنبہ بہبود) اور ویدیا راجیش کوٹیچا، سکریٹری (آیوش) نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

**************

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U:6123



(Release ID: 1662218) Visitor Counter : 160