ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلویز  نے ، نقل وحمل کی زیادہ کاروباری ترغیب کے لئے شعبہ جاتی مخصوص تبادلہ خیال شروع کردیا ہے


ریلوے اور کامرس نیز صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ، کوئلے اور بجلی کےشعبے کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ تبادلٔہ خیال کیا

ریلویز کا مقصد، نئے شعبوںمیں زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شئیر حاصل کرنا اور کوئلے جیسے موجودہ  شعبوںمیں اپنی پوزیشن کو استحکام دینا ہے

بجلی کے سکریٹری ، کوئلے کے سکریٹری ،ریلوے بورڈ کے صدر نشین اور سی جی او ، سی آئی ایل ، این ٹی پی سی ، سنگارینی ، ایم سی ایل ایس ای سی ایل ، سی سی ایل ، این سی ایل ، ڈبلیو سی ایل، ای سی ایل ، بی سی سی ایل ، این ای سی، ایس سی سی ایل کے سربراہان نے ،کمپنی کے اعتبارسے ،نقل وحمل کی کارروائیوںکا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ،اس میٹنگ میں شرکت کی

وزیر موصوف نے ریلویز ، کوئلہ اور بجلی کی کمپنیوں کے مابین مربوط کارروائیوں  پر زوردیا

Posted On: 05 OCT 2020 8:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی06 اکتوبر 2020:  ریلویز ،کامرس نیز صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کوئلے اور بجلی کے شعبے کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ آج ایک میٹنگ کی جس کا مقصد ریلویز کے کوئلے کے کاروبارکے استحکام کو یقینی بنانا اور ریلویز کوئلے نیز کوئلے کی ڈھلائی سے متعلق بجلی کے شعبے کی  مشترکہ کارروائی جاتی پیداوار یت کو مزیدبہتربنانے کے لئے طور طریقے تجویز کرنا ہے۔

یہ با ت قابل ذکر ہے کہ ریلویز کی سامان کی نقل وحمل کا تقریباََ 50 فیصدکوئلہ ہی ہوتاہے۔گزشتہ برس 1210میٹرک ٹن کی  مجموعی سامان ڈھلائی میں سے کوئلے کی  لوڈنگ 587  ملین ٹن تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ریلویز سامان کی لوڈنگ کو بڑھانے کے میدان میں  مسلسل کوششیں کررہا ہے اور کسی بھی محاذ پر کسی طرح کی کوئی لاپرواہی  نہیں برتی گئی ۔وزیر موصوف نے ریلویز  ، کوئلے اور پاور کے  شعبوں کے مابین مربوط کارروائیوں پر زوردیا تاکہ ریلویز ، بجلی اور کوئلے کے تینوں شعبوں کی زیادہ سے زیادہ باہمی فروغ  کو  یقینی بنایا جاسکے ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ستمبر 2020  میں ایک نمایاں  تبدیلی کےساتھ انڈین ریلویز نے سامان کی لوڈنگ سے 9896.86  کروڑروپے کمائے  جو کہ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران کمائے گئے ( 8716.29) کے مقابلے میں1180.57 کروڑروپے زیادہ ہوئے۔سامان کی ریونیو میں 13.54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔کوئلے کی لوڈنگ کو اور زیادہ بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں۔کوئلے کی لوڈنگ میں اضافے کے ریلوے کے سامان  کی ڈھلائی سے حاصل ہونے والی رقم پر موثر اور مثبت اثر پڑے گا۔

ریلویز کووڈ سے متعلق چیلنجوں اور لمبے لاک ڈاؤن کے باوجود ،اب  پچھلے برس کے اعداد وشمار کو پار کرنے جارہی ہے ۔

ستمبر 2020  میں  سامان کی لوڈنگ گزشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں  15.3فیصدزیادہ ہے۔

زونل سطحوں پر ریلویز ترقیاتی یونٹوں کے قیام ،مخصوص پارسل اور کسان ، دو نوں طرح کی ٹرینیں  چلانے اور ہمہ رخی  نگرانی جیسے 25  سے زیادہ پالیسی اقدامات  سے ترقی یقینی ہوتی جارہی ہے۔

ریلویز کی سامان ڈھونے کی اس تحریک کو بہت زیادہ مربوط  بنانے کے لئے ہندوستانی ریلویز  میں بڑی تعداد میں رعایتیں  نیزڈسکاؤنٹ  بھی دئے جارہے ہیں۔سامان ڈھلائی کے زمرے  میں کوئلے کا حصہ تقریباََ 50 فیصد ہے۔

*************

  م ن۔اع ۔رم

U- 6117



(Release ID: 1661982) Visitor Counter : 108